?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز کے خطوط کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ختم ہو گیا ہے جہاں قانونی ٹیم نے انتخابات کے نگران ادارے کو الیکشن ایکٹ پر عمل اور معطل ارکان کو بحال کرنے کی تجویز دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اضافی مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جے یو آئی کو دینے کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔
حکمران اتحاد نے اضافی نشستوں پر نوٹیفائی اراکین کو اسلام آباد طلب کر رکھا ہے جہاں اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی اضافی مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر مشاورت مکمل کر لی گئی جہاں قانونی ٹیم نے کمیشن کو مخصوص نشستوں کے معاملے پرپارلیمان کے قانون پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عمل ہر ادرے پر لازم ہے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کاحکم موثر نہیں رہتا۔
دوران اجلاس قانونی ٹیم کی مخصوص نشستوں پرمعطل ارکان بحال کرنے کی تجویز دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اضافی مخصوص نشستوں کے حامل اراکین کو معطل کر رکھا ہے۔
اگر الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جے یو آئی(ف) کو دینے کا فیصلہ کرتا ہے تو انہیں دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔
یہ فیصلہ اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کے لیے اتفاق رائے کے لیے کوشاں ہے البتہ اسے ترمیم کی منظوری کے لیے درکار نمبر پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور اس کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد 6 اگست کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے دوران الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔
ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہوگی۔
ترمیمی بل میں کہا گیا کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔
بعدازاں گزشتہ ماہ ستمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے خط میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں تبدیلی ہوچکی ہے، جس کا اطلاق ماضی سے ہوتا ہے لہٰذا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔
اس سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے تحت آزاد امیدواروں کی سیاسی وابستگی سے متعلق عمل درآمد کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
موساد نے قطر میں حماس رہنماؤں کے خلاف زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی
?️ 13 ستمبر 2025موساد نے قطر میں حماس رہنماؤں کے خلاف زمینی آپریشن کی منصوبہ
ستمبر
اگلی تباہ کن جنگ بحیرہ روم میں: مصری جنرل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:مصری فوج کے سابق جنرل اور عسکری اور تزویراتی امور کے
جون
کسان اتحاد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی جانب ’احتجاجی مارچ‘ کا اعلان
?️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر
دسمبر
2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ
دسمبر
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے رواں سال مئی میں ان کی گرفتاری
اکتوبر
بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام
مئی
امن کے نقطہ نظر سے متعلق امریکی دعوؤں کے بارے میں یمنیوں کا نظریہ
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے
جولائی
جب تک لبنان اسرائیل کے خطرے کی زد میں ہے، ہم میدان میں موجود ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات
نومبر