مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی سٹہ شروع

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی سٹہ شروع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر بھی سٹہ شروع ہوگیا ہے۔گھوڑ دوڑ اور کرکٹ میچوں پر سٹا کھیلنے والے بکیوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی شرطیں وصول کرنا شروع کردیں۔عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف تیس پیسے ہے

رپورٹ کے مطابق تحریک کے عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف تیس پیسے ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے ۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے، پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغاز کرد یا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس فوری بھجوا نے کی ہدایت،پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے، ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ایس ۸۸ ملیر میں خالی ہوئی نشست پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا آغاز

?️ 16 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88

حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر

کتنے فیصد صیہونی نیتن یاہو کو چاہتے ہیں؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف

ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ

مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں  پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل

?️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے

عربی زبان کے میڈیا میں سرفہرست افزودگی کے عمل کو برقرار رکھنے پر قائد کا زور

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عرب میڈیا نے امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کے

عمران خان جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے وزیر اعظم

ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک

?️ 4 جنوری 2026 ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک مصر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے