?️
اسلام آباد : (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک کیلئے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے آج سے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور 18 دسمبر تک بارش برفباری اور موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برفباری متوقع ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 13 سے 15 دسمبر مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی علاقوں میں اثر انداز ہوگا، موسمی صورتحال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش، پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، کوہستان، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے، پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
کوئٹہ، زیارت، شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی برفباری متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیاح اور مسافر پہاڑی علاقوں کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا کا امریکہ کے لیے نیا سفارتی نمائندہ مقرر
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں: عارضی صدر ونزوئلا ڈیلسی روڈریگز نے فیلکس پلاسینسیا کو امریکا
فروری
صہیونی فلسطین میں کہیں بھی محفوظ نہیں
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
جنوری
ترک وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے مقاصد
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک وزیر
نومبر
نیتن یاہو کچھ بول کیوں نہیں رہے؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے چند
اکتوبر
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 11 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے بعد
جون
وہ صیہونی جن کو چھپ کر رہنا چاہیے
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حکمت عملی کو ایٹمی میدان سے لے
مئی
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی حملوں کے بعد عالمی میڈیا
مئی
حکومتی ملکیتی اداروں کے حوالے سے پالیسی تیار، شفاف نجکاری کی جائے گی، وزیر خزانہ
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے
ستمبر