محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

تحفظ آئین موومنٹ کا مقصد؛ محمود خان اچکزئی کی زبانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان اور رہنما عامر ڈوگر کے حوالے کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی سے ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں انہیں بھی مشاورت کے لیے دعوت دی جائے گی۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے ایوان کو یاد دلایا کہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے متعلق جمعرات تک وعدہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نااہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے 70 سے زائد اراکین کے دستخطوں سے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی اور کافی عرصہ سے انہیں اس عہدے پر تعیناتی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت

?️ 25 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے

انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ

اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا

?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے

سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلباء ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا

?️ 31 اگست 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبا کو

اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ

جہاد اسلامی اور حماس کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیاں

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے حماس تحریک اور فلسطینی جہاد اسلامی سے

دھوکہ دہی کی کارروائیاں؛ ہمیں عراق سے امریکیوں کے انخلا کے بارے میں پرامید کیوں نہیں ہونا چاہیے؟

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا گیا

محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے