?️
چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ان مجرموں کی حکومت آئی ہے یہاں دہشت گردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، جس طرح سوات میں ہو رہا ہے۔
چارسدہ میں ضمنی انتخابی مہم اور آزادی مارچ سے متعلق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عام الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے تو دسری طرف ہم ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں مگر کل شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو بری کیا گیا ہے اور اس سے قبل مریم نواز، اسحٰق ڈار کو بھی بری کیا گیا، اسی طرح ساڑے بڑے ڈاکوؤں کے اربوں روپے کے کیس معاف ہوں گے۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دھاندلی کرنی ہے اور ہر حلقے میں 10 سے 15 ہزار ووٹ جعلی ڈالے ہوئے ہیں، اس لیے سب لوگ نکل کر دھاندلی کے باوجود ان کو شکست دیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان مجرموں کی حکومت آئی ہے یہاں دہشت گردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، جس طرح سوات میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کو روکنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے مگر بجائے وہ کام کرنے کے یہ لوگ اپنی چوری معاف کروا رہے ہیں، کرپشن کر رہے ہیں اور مخالفین کے خلاف کیسز کر رہے ہیں۔
عمران خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں، نامعلوم فون نمبرز سے دھمکیاں دینا، عمران خان کو ٹی وی پر نہ دکھانے کے لیے میڈیا کا منہ بند کرنا، مگر ملک میں کیا قانون رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں مگر ابھی پھر وہاں دہشت گردی ہو رہی ہے تو اس کے ذمہ دار یہ لوگ (موجودہ حکومت) ہیں، اس لیے اتوار (16 اکتوبر) کو سب لوگ نکلیں اور بچوں پر بھی میں یہ ذمہ داری عائد کرتا ہوں کہ وہ اپنے والدین پر ووٹ ڈالنے کے لیے زور دیں۔
آخر میں عمران خان نے جلسے میں موجود شرکا سے حلف لیا اور انہیں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کے لیے پابند کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا غزہ پر قبضہ کا منصوبہ غلط سمت میں ایک انتہائی برا قدم ہے: روس
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: روسیہ نے صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے
اگست
غزہ میں 17 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد ابو عفش نے
اگست
طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف مضبوط ہے: عراق
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے
مارچ
برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین
مئی
ہم عام شہریوں کو جنوب لبنان واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے: نیتن یاہو
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اپنی حکومت اور
جون
پاکستان کو ایک بنیادی نظرثانی کی ضرورت ہے: خلیل زاد
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل
جنوری
یورپ میں اسرائیل مخالف جذبات کی نئی لہر
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوگوف کے تازہ سروے کے مطابق اسرائیل کی عوامی حمایت جرائمِ
جون