متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا، عدالت عظمیٰ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کےخلاف ٹرائل پر حکم امتناع جاری کر دیا، شپریم کورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت جاری ٹرائل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں کے حتمی فیصلے تک روک دیا، عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ان کی اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے قرار دیا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا کردار بھی بہت اچھا نہیں رہا، دونوں وکلاء ہیں لیکن ٹرائل میں احتجاج بھی کرتے رہے، کسی صورت ماتحت عدلیہ کے ججز کو بے توقیر نہیں ہونے دیں گے، تاہم حکومت کو بھی اجازت نہیں دے سکتے کہ جسے دل چاہے سزا دیں، توقع ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل پر جلد از جلد فیصلہ کرے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کارروائی آگے نہ بڑھائے۔

گزشتہ دنوں مقدمے کی سماعت میں نہایت غیرمعمولی صورتحال اُس وقت پیش آئی جب دونوں ملزمان نے اپنے لیے مقرر کردہ سٹیٹ کونسل پر اعتراض اور عدم اعتماد کیا اور کہا کہ وہ اُن کی جانب سے جرح نہیں کر سکتے، تاہم جج افضل مجوکہ اور ریاست کی جانب سے مقرر کردہ کونسل کی جانب سے جرح کرنے پر اصرار کیا گیا، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے جرح نہ کرانے کے اصرار پر جج افضل مجوکہ نے دونوں ملزمان کو ہی عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے خلاف ٹویٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کو کمرہ عدالت سے نکال دیا اور اُن کی عدم موجودگی میں اسٹیٹ کونسل سے گواہان پر جرح شروع کرا دی تھی۔

مشہور خبریں۔

ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا معاملہ، کینیڈا نے اہم اعلان کردیا

?️ 13 اپریل 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کی حکومت نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم

امارات کے کرائے کے فوجیوں کی حضرموت اور المہرہ سے انخلاء کی مخالفت 

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے واضح کردیا

روس کے خلاف امریکی سینیٹر کی نئی بیان بازی

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم  نے حال ہی میں یوکرین کے

تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ

اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری

?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ  ہم

شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی؟

?️ 9 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان

بائیڈن پیلوسی کو تائیوان جانے سے نہیں روک سکے:واشنگٹن پوسٹ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق امریکی صدر نے

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے