?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بچوں کو بغیر کسی خاص وجہ کے فارمولا دودھ دینا جرم ہے بریسٹ فیڈنگ ویک جو کہ یکم سے 7 اگست تک عالمی سطح پر منایا جا رہا ہے کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے بلکہ ماں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے دودھ کے پلائے جانے کا تناسب دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے صوبوں کے تعاون سے دودھ پلانے سے متعلق ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے بغیر کسی خاص وجہ کے بچوں کو فارمولا دودھ دینا اور تجویز کرنا غیر قانونی ہے، ڈاکٹروں کو ماﺅں پر زور دینا چاہیے کہ وہ کم از کم 6 ماہ تک دودھ پلائیں.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند سال قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ایمرجنسی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی مشترکہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دودھ پلانے کے تجویز کردہ معیار پر پورا نہیں اترتا اور 194 میں سے صرف 23 ممالک میں دودھ پلانے کی شرح 60 فیصد سے زیادہ ہے. اس میں مزید کہا گیا کہ چھاتی کے دودھ پلانے کے ابتدائی آغاز میں پاکستان 18 فیصد پر ہے اور صرف 37.7 فیصد مائیں 6 ماہ تک اپنا دودھ پلاتی ہیں کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے بعد ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ سال ماﺅں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دودھ پلانا بند نہ کریں کیونکہ آج تک کسی بھی ماں کے چھاتی کے دودھ سے وائرس کی منتقلی سامنے نہیں آئی ہے.
چھاتی کے دودن کے متبادل کی مارکیٹنگ بین الاقوامی کوڈ کا قومی نفاذ کے عنوان سے رپورٹ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور بین الاقوامی بی بی فوڈ ایکشن نیٹ ورک نے جاری کی تھی رپورٹ میں ماﺅں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار ہاتھ صابن اور پانی سے دھوئیں یا الکحل سے بنے سینی ٹائزر استعمال کریں خاص طور پر بچے کو چھونے سے پہلے اور ہر وقت ماسک پہنیں. یہاں تک کہ اگر ماﺅں کے پاس میڈیکل ماسک نہیں ہے تو بھی انہیں انفیکشن سے بچنے کے دیگر تمام اقدامات پر عمل کرنا چاہیے اور دودھ پلانا جاری رکھنا چاہیے 2017 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فرانس سے درآمد شدہ اور دو مقامی کمپنیوں کے ذریعے مارکیٹ میں آنے والے انتہائی نقصان دہ بچے کے دودھ کو مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی تھی.
یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب فرانسیسی حکومت نے انتہائی حساس بیکٹیریا پر مشتمل دودھ کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جو بچوں میں طویل ڈائریا اور پیٹ سے متعلقہ بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے فرانسیسی حکومت نے اپنے مینوفیکچرر کو حکم دیا تھا کہ وہ دنیا بھر سے اپنی تمام مصنوعات واپس منگوائے اور اپنے صارفین کو معاوضہ ادا کرے جو کہ زیادہ تر پاکستان سمیت سات ممالک میں ہیں.


مشہور خبریں۔
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کردیئے
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد
جون
الدیمیر ہیومن رائٹس سینٹر کے ڈائریکٹر: غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کے سربراہ عسقلان جیل میں ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی الدمیر ہیومن رائٹس سنٹر کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے
جولائی
قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی، کے-الیکٹرک سمیت دیگر تقسیم کار بجلی کمپنیوں پر 5،5 کروڑ جرمانہ
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے لوڈشیڈنگ، تکنیکی اور
اپریل
صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع
اپریل
لاس اینجلس کے فائر چیف کا آتشزدگی کے بارے میں اہم بیان
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:جنوبی کیلی فورنیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے نسبتاً پرسکون دن گزارنے
جنوری
ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ
مارچ
غزہ میں امدادی مراکز مہلک جال بن گئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بین الاقوامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جولائی