?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث ہے اور اب پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن کیس دوبارہ کھول رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ڈان نیوز ٹی وی کے پروگرام ‘دوسرا رخ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث ہے، انہوں نے احکامات دیے تھے اور اب پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن کیس دوبارہ کھول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا بیک گراؤنڈ دیکھیں، یہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث ہے، انہوں نے احکامات جاری کیے تھے۔
یاد رہے 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القران کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران پی اے ٹی کے کارکنوں نے مزاحمت کی اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 90 کے قریب زخمی بھی ہوئے تھے۔
شہباز گل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گِل پر جو تشدد کیا گیا، وہ میڈیکل رپورٹس اور ان کے اپنے بیانات سے واضح ہو گیا ہے۔
اگر آپ ریٹائرڈ ایئر مارشل اصغر خان کے فیصلے میں ایک پیرا گراف پڑھیں اور ان کا بیان دیکھیں تو مجھے بتائیں انہوں نے ایسی کیا چیز کہی تھی کہ آپ نے اس پر ظلم و تشدد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بغاوت کے حوالے سے سوالات پوچھنے تھے لیکن ان سے سوالات کیا پوچھے جا رہے ہیں کہ عمران خان کیا کھانا کھاتا ہے، عمران خان کتنی بار جنرل فیض حمید سے ملے، ان سوالات میں اور جو کچھ شہباز گِل نے ٹی وی پر کہا اس میں کوئی لنک ہے، قوم کو پوچھنا چاہیے۔
ایک سوال پر کہ آپ کی جماعت نے شہباز گِل کے بیانات کی مذمت کی ہے، اس کے جواب میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے کہ اگر اس نے اپنے بیان میں کوئی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو قانون حرکت میں آئے لیکن جس طرح اس کو اغوا کیا گیا ہے، وارنٹ نہیں دکھایا گیا، گاڑی کے شیشے توڑے، ان کو گھیسٹا گیا، قانونی طریقے سے اس طرح گرفتاری نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے تو اس حد تک کہا تھا کہ ممبئی میں سب پاکستان نے کرایا ہے، شہباز گِل کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ غیر قانونی ہے، یہ تشدد ہے اور اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
شیریں مزاری نے قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کا ذمہ دار فروغ نسیم کو قرار دے دیا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے فروغ نسیم کا دباو تھا، فروغ نسیم نے کہا تھا کہ ریفرنس دائر کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی مخالفت کی گئی تھی، عمران خان کو ان کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، ہماری حکومت کو سب سے بڑا نقصان فروغ نسیم نے پہنچایا جبکہ اتحادی جماعتوں کا ہمارے اوپر دباؤ رہا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف کیس وزیر شہریار آفریدی نے نہیں بلکہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بنایا تھا، رانا ثنا اللہ اے این ایف کا احتساب کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں کیا عمران خان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بیان واپس لیں یا معافی مانگیں؟ اس سوال پر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ وکلا نے بات چیت کی ہو گی، اس پر میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ عمران خان نے جو بولا وہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ تو نہیں کہہ رہے کہ آپ کو ماریں گے، ہم نے کہا ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے یہ ہمارا حق ہے کہ اگر پولیس کا کوئی افسر زیادتی کر رہا ہے یا کسی شہری پر تشدد کر رہا ہے تو ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پر تنقید کریں تو دہشت گردی کا مقدمہ بن جاتا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم نے صحافیوں کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں رکھا جو اب رکھا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ہم ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ بن چکا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کرنا ہماری بڑی غلطی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سکندر سلطان راجا کے نام پر اعتراض کیا تھا، معلوم نہیں چیف الیکشن کمشنر کا نام کدھر سے آیا اور کیوں مانا گیا۔
سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت انتخابات کا اعلان کرے پھر ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت ہو سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے
مارچ
مسئلہ فلسطین صرف غزہ تک محدود نہیں
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے آج ریاض میں عرب اور
نومبر
قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان
اگست
نیتن یاہو: فتح کے خواب سے انتخابات میں شکست کے خوف تک
?️ 7 مئی 2026 سچ خبریں: ایک صیہونی میڈیا نے لکھا ہے کہ بینجمن نتنیاہو، جو
مئی
عوام پاکستان پارٹی کس نے اور کیوں بنائی ہے؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماوں نے "عوام پاکستان پارٹی”
جولائی
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست
میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں:چوہدری نثار
?️ 24 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
مئی
پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ تہران؛ متحدہ حکومت کی پڑوسی سفارت کاری کو مضبوط بنانا
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا آئندہ دورہ تہران، علاقائی تعاملات کو
مئی