مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا پہلا عالمی دن منا رہے ہیں،مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو کہ ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔

جمعہ کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مارخور اپنے منفرد کارک سکرو کی شکل کے سینگوں کے ساتھ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2 مئی 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق یہ دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ جنگلی حیات کے تحفظ میں ہماری قوم کی کوششوں اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مارخور کی آبادی میں نمایاں اضافہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے پاکستان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، مارخور کے تحفظ کے پروگراموں میں مقامی کمیونٹیز کے تعاون اور سائنسی تحقیق کا کلیدی کردار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنگلی حیوانات اور نباتات کے خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کے پرعزم دستخط کنندہ کے طور پر بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کیٹگری- I میں ایک نمایاں درجہ رکھتا ہے،اس حوالے سے کی گئی خصوصی قانون سازی، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فاؤنا اینڈ فلورا ایکٹ، 2012، ذمہ دارانہ تجارتی طریقوں اور خطرے سے دوچار انواع کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری وابستگی کو واضح کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مارخور کے اس عالمی دن پر میں تمام پاکستانیوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے نہ صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں جو ہماری کرہ ارض کی حیاتیاتی تنوع کو تقویت بخشتی ہیں۔ آئیے ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک پائیدار اور محفوظ مستقبل یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل

ملکی ترقی کیلئے سپیس ٹیکنالوجی میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔ احسن اقبال

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے

واٹس ایپ میں یکساں یوزرنیم کا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر

’بونیر کی بیٹی‘: پہلی ہندو امیدوار ڈاکٹر سویرا پرکاش کے بلند عزائم

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈاکٹر سویرا پرکاش ضلع بونیر سے صوبائی اسمبلی کی

گوانتانامو امریکی تاریخ کی رسوائی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً دو دہائیاں قبل، دنیا 11 ستمبر 2001 کے واقعات میں

عراق مشکل دور سے گزرا ہے: عبداللطیف راشد

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے صدر عبداللطیف جمال رشید نے کہا ہے کہ عراق

ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک

رانا ثنااللہ کی نیب تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور

?️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے