ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، کرہ ارض کو محفوظ بنانے کے لیے درکار ہر کارروائی میں پاکستان کا تعاون جاری رہے گا.

کوپ 27 سمٹ کے موقع پر سعودی گرین انیشی ایٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس اہم سمٹ کے انعقاد کے لیے شہزادہ محممد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا اظہار تشکر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سمٹ کا انعقاد انسانی بقا اور علاقائی امور سمیت اس مستقبل کے لیے اہم ہے جو زیادہ سرسبز اور ’حیاتیاتی تنوع‘ سے بھرپور ہوگا، میں آپ کے بروقت اقدام اور قیادت کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان کے کلائمیٹ ایکشن ایجنڈا میں قدرت سے موافق حل ترجیحی بنیادوں پر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کی جانب سے قدرت سے موافق اقدامات کی تائید کرتا ہوں جن میں ’ایفوریسٹیشن‘ بھی شامل ہے جو ممالک کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے ساتھ ساتھ قومی اور علاقائی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو روکنے اور کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرین انیشی ایٹو سمٹ کے مقاصد پاکستان کی قومی حیاتیاتی پالیسی سے ہم آہنگ ہیں، گرین پاکستان پروگرام 2030 تک ہمارے جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ، ان میں اضافے اور انتظام پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں سعودی گرین انیشی ایٹو کے لیے سعودی عرب کی تعریف کرنا چاہوں گا، اس حوالے سے پاکستان پہلے ہی معلومات کے تبادلے اور ماہرین کے ذریعے اپنا مکمل تعاون فراہم کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض شروعات ہے، پاکستان ایم جی آئی کے تمام رکن ممالک کو تعاون فراہم کرنے پر مکمل آمادگی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرہ ارض ماحولیاتی تبدیلی سے جڑے مسائل کا حل طلب کررہا ہے، ایم جی آئی جیسے اقدامات اس جانب اہم قدم ہیں، پاکستان اس اقدام کے وسیع تر مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہے اور رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تعاون صرف اس اقدام تک محدود نہیں ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کرہ ارض کو محفوظ بنانے کے لیے درکار ہر کارروائی میں تعاون جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی 27ویں کانفرنس (کوپ 27) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر مصر میں موجود ہیں۔

2 روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف شرم الشیخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے جہاں مصر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، کابینہ ارکین اور دیگر سینئر حکام بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورے پر روانہ ہونے سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر ہم نے موسمیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات پر اپنی آنکھیں بند کیں تو یہ مجرمانہ عمل ہوگا۔

انہوں نے ’موسمیاتی انصاف‘ کا بھی مطالبہ کیا اور دنیا پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد کریں تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرسکیں۔

مصر کی زیر صدارت ہونے والے کوپ 27 کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس کے شریک صدر ہیں، مصری صدر اور کوپ 27 کے چیئرمین عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ناروے کے وزیر اعظم کے ہمراہ گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ کوپ-27 ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان کے میں لاکھوں شہری اور دنیا کے دیگر حصوں میں کروڑوں افراد ماحولیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات سے نبرد آزما ہیں۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کوپ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمٹ چینج کے تحت فیصلہ سازی کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کا جائزہ لینے اور آگے بڑھانے کے لیے سالانہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرتا ہے، ایک اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلی پر بحث، مذاکرات اور اجتماعی کارروائی میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو

وزیراعظم سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان

حکومت کسی کی غلط طریقے سے خریدی ہوئی زمین کی ذمہ دار نہیں

?️ 17 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےمشیر داخلہ و احتساب شہزاد

برطانوی قدامت پسندوں کا نیا جنسی سکینڈل سنک کے لئے چیلنج

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: جرمنی کے ہینڈلزبلاٹ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے لیے

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری

آگے بڑھنے کا واحد راستہ قومی مذاکرات ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے

 اسرائیل کے ڈرونز کو رمضان میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال کے لیے تیار کیا گیا

?️ 14 فروری 2026 اسرائیل کے ڈرونز کو رمضان میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال کے لیے

امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے