?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، ملک میں الیکشن کا ماحول ہی نہیں اور جلسوں میں نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے اور ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ووٹر کے پاس جا سکیں۔
تاہم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کا دورہ جے یو آئی کا ہے ریاست کا دورہ نہیں، امارت اسلامیہ نے مجھے دورے کی دعوت دی، ہم نے پاکستان کی حکومت کو دورے کی دعوت سے آگاہ کیا جس کے بعد وزارت خارجہ میں ہمیں افغانستان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی واحد پارٹی ہے جس نے امارت اسلامیہ کی حمایت کی تھی، جبکہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری اور استحکام لائے گا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان پڑوسی ہیں اور پڑوسی بدلے نہیں جاتے جبکہ وہ جنگجو نہیں ہیں اور مذاکرات اور مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ لفظ صرف ایک پارٹی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، کل بھی لاڈلا ایک ہی تھا آج بھی ایک ہی ہے اور اسے سپورٹ کیا جارہا ہے، جبکہ پانی کھیت تک نہیں لے جایا جارہا بلکہ کھیت پانی تک لے جایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات اور شدید سردی کے باعث الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔
جمعہ کو سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جسے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کیا تھا، جس میں صرف 15 قانون ساز موجود تھے، جس میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا
مئی
میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری
مارچ
بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لے کر آئی ہے: فردوس عاشق
?️ 2 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت
اگست
بجٹ میں صارفین کیلئے کوئی ریلیف نہیں
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کو قرض کی مزید قسط دینے کے لیے آئی
جون
رام اللہ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اطلاع دی
اکتوبر
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر
اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی
مارچ
بی بی سی کو جھٹکا
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی