?️
گلگت (سچ خبریں) قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے علاقہ پولیس نے کہا کہ رات میں سڑک کی بحالی کا کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق مقامی پولیس نے بتایا کہ کوہستان کمیلا کے قریب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔ گلگت کے تھانہ پٹن پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ ک یوجہ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
علاقہ پولیس نے کہا کہ رات میں سڑک کی بحالی کا کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا ہے، صبح ہونے کے بعد ہائی وے کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ قراقرم ہائی وے کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، لاہور میں 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے سرما بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کوئٹ چمن شاہراہ کے ساتھ ساتھ ژوب شاہراہ بھی کان مہترزئی کے مقام پر بند ہوگئی۔ اس کے علاوہ زیارت، ہرنائی اور مسلم باغ میں برف باری کے باعث مسافر کوچ پھنس جانے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بلوچستان کے معاشی حب گوادر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی ابتر صورت حال پر پاکستان آرمی مقامی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پسنی میں بارشوں سے نقصان کا تخمینہ لگانے اور ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے پاکستان آرمی اور پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جارہا ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے متاثرین میں جلد از جلد بنیادی ضروریات کو فراہم کرنا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ہمراہ پاک فوج بھی شہریوں کی مدد کے لیے میدان میں اُتر گئئی۔ پاک فوج کی جانب سے پسنی ، گوادر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ٹینٹ ،کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ ضلع کیچ میں سیلابی بارشیں تباہی مچانے کے بعد تھم گئیں، لیکن معمولات زندگی بحال نہیں ہو سکی۔
خیال رہے کہ طوفانی بارشوں نے کیچ کے متعد دعلاقوں کو شدید متاثر کیا، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میں سیلابی ریلا سڑکوں کو بھی بہا لے گیا۔ مزید یہ کہ بلوچستان حکومت نے گوادر اور کیچ کو آفت زدہ اضلاع قرار دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس
جولائی
شہید ہنیہ کا سب سے بہترین انتقام کیا ہے؟ ان کے بیٹے کی زبانی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے صیہونی غاصبوں کے غزہ
ستمبر
امریکا میں نئی امیگریشن پابندیاں، ورک ویزے کی فیس میں بھاری اضافہ
?️ 20 ستمبر 2025امریکا میں نئی امیگریشن پابندیاں، ورک ویزے کی فیس میں بھاری اضافہ
ستمبر
کیا صدر اردگان ترکی کی سیاسی میدان سے رخصت ہونے والے ہیں؟
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صدر رجب طیب اردگان کے ترکیہ کے آئندہ انتخابات کے
مئی
حسینہ واجد کی پھانسی اور پاک افغان کشیدگی پر دفتر خارجہ کا بیان آگیا
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کی
نومبر
کچھ ممالک نے دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا‘ پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم
?️ 1 ستمبر 2025شنگھائی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن
ستمبر
خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا بلینکٹن کے نام خط
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن نے انتھونی بلینکٹن کے نام
مارچ
ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر
اگست