لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

🗓️

لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال اور شیخ بدین میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دیگر 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اتوار کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تیمور خان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیرہ اسمعیل خان ضلع کی سرحد سے متصل پہاڑی پٹی کی طرف بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن 10 مئی کو رات 8:00 بجے شروع ہوا اور سخت اور دشوار گزار علاقے میں 36 گھنٹے تک جاری رہا، پولیس جب دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے قریب پہنچی تب کالعدم ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد مارے گئے اور3 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ عسکریت پسند ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دھماکوں اور پولیس پر حملوں کے مقدمات میں لکی مروت اور بنوں کے اضلاع میں مطلوب تھے۔

اس کے علاوہ لکی مروت شہر کے قریب بیگو خیل کے علاقے میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک چھاپے سے واپسی کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کی ملاقات پشاور کے رہائشی عارف اللہ سے ہوئی اور اس شخص نے کھیتوں میں بھاگتے ایک مشتبہ شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے اس کا موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے۔

جب پولیس نے اس کا پیچھا کیا تو مشتبہ شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور تھوڑی دیر میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم محمد خلیل کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کو یکہ توت تھانے کی حدود میں رنگ روڈ پر ہزار خوانی کے علاقے میں ایک بم دھماکے سے پولیس کے بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی مہنگائی سے پریشان

🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے

عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قائمہ کمیٹی سے منظور

🗓️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے

بھارت پاکستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت

ترکی کے صیہونی مخالف مقدمے میں شمولیت کی تصدیق

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا کہ جمہوریہ جنوبی

مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل، ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

🗓️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق

زیلنسکی کی درخواست کیوں مسترد ہوئی ؟

🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی کانگریس سے خطاب کی

عراق کے ایک نئے میزائل کی نقاب کشائی

🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ عراقی مزاحمت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے