?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر ہونے والے تشدد کے واقعے کا وزیرِ اعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو ٹیلی فون کر کے ان سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں اور اس پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے ملزمان عثمان مرزا، حافظ عطاء اور فرحان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لڑکی اور لڑکے پر ایک شخص کے تشدد کی ویڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں حافظ عطاء اور فرحان کو گرفتار کر لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ با اثر شخص لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے، ان پر تشدد کر رہا ہے، مغلظات بک رہا ہے، ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
معمول سے کم بارشیں: گرمیوں میں پانی کی کمی کا خدشہ، نیپرا نے واپڈا حکام کو طلب کرلیا
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں اور
فروری
حزبالله کا میڈیا کی جعلی خبروں کے بارے میں رد عمل
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حالیہ
اپریل
اسلامی جہاد کا مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی تجاوزات پر انتباہ
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں: فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی
مئی
کشمیریوں کو ماہ رمضان میں بھی سکون نصیب نہیں، بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کردیا
?️ 20 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ماہ رمضان میں
اپریل
آپریشن غضب للحق: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں 65 فیصد کمی
?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں
مارچ
اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی کمی
?️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کریش کر گئی، آج بینچ
دسمبر
ایران ایک عظیم ملک بن چکا ہے: لبنان
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں فرکسیون وفاداری بہ مقاومت کے نمائندہ، حسن عزالدین
جولائی
44 افراد کے قتل عام اور 80 جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ساتھ نازک غزہ جنگ بندی معاہدہ / کیا غزہ میں لبنان کا منظر نامہ دہرایا جائے گا؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبری: جب کہ قابضین نے اپنے آغاز سے اب تک غزہ
اکتوبر