لندن بھاگے ہوئے سیاستدانوں کو واپس لاوں گا

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام ہے، کبھی کسی نے اس خواب کے بارے میں لوگوں کو نہیں سمجھایا، ہمارے ملک کا مقصد کیا تھا اور ہم کس راستے پر چلے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کو اپنا مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے 5 سال ختم ہوں گے تو ہم نے غریب طبقے کو کیسے اوپر اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست پر اللہ نے سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا، ہمیں تاریخ ہی نہیں پتا، دنیا میں کبھی اس طرح کی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے اللہ نے حکم دیا کہ نبیﷺ کے راستے پر چلو۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے کئی اصول طے کیے ہیں، سب سے پہلے قانون کی بالادستی کا اصول ہے، ہمارے ملک کی تباہی کا سب سے بڑا سبب کہ امیر اور طاقت ورکے لیے این آر او اور بیچارا غریب جیل جا رہا ہے،یہی ہماری تباہی کا سبب بنا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دو اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا ہے، ایک قانون کی بالادستی ہے، اس وقت جو سارے مافیا اکٹھے ہو کر مجھ سے این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ میں نے ان کو کبھی این آر او نہیں دینا اور ان کو قانون کے نیچے لے کر آنا ہے جو میرا بڑا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا مقصد کمزور اور غریب طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، یہ فلیٹس کا منصوبہ 2011 سے چل نہیں رہا ہے لیکن مکمل نہیں ہو رہا کیونکہ یہ غریبوں کا منصوبہ ہے اگر وی آئی پیز کا ہوتا تو 2 سال میں پورا ہونا تھا۔

پشاور میں فلیٹس کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی آواز نہیں ہے، ان کا پیسہ کہیں اور چلاجاتا ہے، ان کی زمین بھی استعمال ہوتی ہیں اور قبضہ گروپ بھی آتا ہے، ہماری ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کمزور طبقے کی ذمہ داری لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے 5 سال ختم ہوں تو دیکھنا چاہتا ہوں کہ ہم نے کمزور طبقے کو کیسے اوپر اٹھایا، میں یہ نہیں دیکھنا چاہتا ہے کہ امیر کیسے رہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں نے میں دوسری مرتبہ دو تہائی اکثریت دی، اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے کہ 2013 کے بعد سارے پاکستان کے صوبوں میں سب سے تیزی سے غربت ختم ہوئی اور خیبرپختونخوا نے سب سے زیادہ تیزی میں امیر اور غریب کا فرق ختم کیا، اسی لیے کے پی کے باشعور لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم تب بھی سنتا تھا کہ کدھر ہے نیا خیبرپختونخوا؟ پنجاب کے بڑے بڑے سیاست دان آتے تھے جواپنا پیسہ بچانے اور قانون سے بچنے کے لیے آج کل دم دبا کرلندن میں بھاگے ہوئے ہیں، لیکن فکر نہ کریں بہت جلد انہیں واپس لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو عادت پڑی تھی کہ امیر کو امیر کردو، ان کو پتا نہیں تھا کہ نچلی سطح پر کیا ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار جب ہمارے 5 سال مکمل ہوں گے تو جب انقلاب آئے گا تو سب سے پہلے صحت کارڈ، جس سے پورے شہریوں کو سہولت دی اور ہوسکتا ہے اب صوبائی حکومت کو پیسہ خرچ نہ کر پڑے اور نجی شعبہ ہسپتال بنائے، نجی شعبے کو زمین دے دیں کیونکہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ زمین کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری چیز ہم نے ہاؤسنگ کی بات کی ہے، پاکستان میں پہلی دفعہ مشکلوں سے سارے قانون اور رکاوٹوں کو دور کرکے عام لوگوں کے گھر بنا رہے ہیں، بینکوں کی قسطیں 5 سال سے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ دو سال قبل جب میں نے مہمند ڈیم کا افتتاح کیا تھا اور کورونا کے باوجود اس پر پورا کام ہورہا ہے اور 2025 میں یہ ڈیم بن جائے گا اور اس سے پشاور میں 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے لیے 300 ملین گیلن پانی آئے گا اور شہریوں کو پانی کا مسئلہ حل ہوگا اور مہمند ڈیم سے پشاور کے لیے سستی بجلی آئے گی اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے بڑے 9 اور ڈیم بن رہے ہیں، 2028 تک پاکستان میں 10 ڈیم بنیں گے، جس میں مہمند اور دیامر بھاشا پھر داسو بھی بڑا ڈیم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ڈیم کی دہائی کا نام دیا ہے کیونکہ دس سال میں ڈیم بنیں گے جو 50 سال میں بننے چاہئیں تھے کیونکہ آگے پاکستان کو پانی کا بہت بڑا مسئلہ آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے تو فوڈ سیکیورٹی کے لیے بھی پانی کے ذخائر کی ضرورت ہے، سستی بجلی کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے ڈیم نہیں بنائے، پاکستان میں ہم 50 ہزار میگاواٹ بجلی پانی سے بنا سکتے تھے لیکن نہیں بنائی تو اتنی مہنگی بجلی پڑ رہی ہے اور اس سے ملک کو بھی مقروض ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال بعد بحال، 323 مسافر پیرس روانہ

?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے

کیا مولداوی کے لوگ یورپی یونین میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ ریفرنڈم کے نتائج

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مولداوی میں ہونے والے ریفرنڈم

ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ معاہدے طے پاگئے

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے مابین کابل میں ہونے

طالبان نے بائیڈن حکومت پر لگایا چوری کا الزام

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ افغان بینکوں

صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا سیاست نہیں: شازیہ مری

?️ 26 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے

کیا پیوٹن ہوں گے ایک بار پھر روس کے صدر

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روسی فیڈریشن کے مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے