?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد سے لاپتا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید کی بازیابی کے لیے 26 اکتوبر تک کی مزید مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، شیخ رشید کے وکلاسردار عبدالرازق اور سردار شہباز رضا جب کہ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت آر پی او نے عدالت میں شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی، آر پی او نے کہا کہ شیخ رشید احمد پولیس کی حراست میں نہیں، سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید گرفتاری میں ملوث نہیں ہیں۔
آر پی او نے شیخ رشید کو بازیاب کرانے کے لیے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں، مزید مہلت دیں، سینئر سیاسی رہنما کو بازیاب کرا لیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے آر پی او کی استدعا منظورکرتے ہوئے پولیس حکام کو شیخ رشید کو آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا، اور انہیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
22 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گرفتاری سے متعلق سٹی پولیس افسر (سی پی او) کا جواب مسترد کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا۔
سی پی او نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ شیخ رشید ہمارے پاس ہیں، نہ ہی ہم نے انہیں گرفتار کیا ہے، جہاں سے ان کی گرفتاری کا ذکر کیا گیا، وہ جگہ اسلام آباد کے تھانے کے حدود میں آتی ہے۔
26 ستمبر کو وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کو بتایا تھا کہ ان کے مؤکل کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا لیکن پولیس ان کی گرفتاری کی تردید کررہی ہے۔
عدالت نے قانون نافذ کرنےو الے اداروں کو انہیں بازیاب کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
حماس: غزہ میں صیہونی جرائم کا تسلسل نیتن یاہو کے دعووں کو بے نقاب کرتا ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے خلاف قابض حکومت کے نسل کشی کے جرائم
اکتوبر
وزیرخارجہ کے سعودی سفیر کے سامنے بیٹھنے کے اندازپر معاون خصوصی کا وضاحتی بیان
?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ
جنوری
پراپرٹی لیکس: اشرافیہ نے ملک کو بین الاقوامی سطح پربدنام کیا، حافظ نعیم الرحمان
?️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پراپرٹی لیکس منظر عام پر آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ
مئی
فرحان اختر کا ایک منفرد اور غیر روایتی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان
?️ 10 اگست 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے ایک
اگست
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری
یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے
مارچ
شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے عزم
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں
جون
ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ اور 2017 کے دورے کے درمیان فرق
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: خلیج فارس اور سعودی عرب اپنے جغرافیائی و استراتژک اہمیت، توانائی
مئی