لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جاری سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور فیصلے کی خامیوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، قانونی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے’۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ‘آج ہمارے مؤقف کی فتح ہوئی ہے، پچھلے 2 ماہ سے زائد غیر آئینی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب پر قبضہ کرکے بیٹھا تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس نے ظلم و جبر کیا تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا مگر اب ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروانے کا اعلان ہونا چاہیے’۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 25 لوٹوں کا ووٹ شمار نہیں ہوگا اس کا مطلب 16اپریل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس 186 ووٹوں کی سادہ اکثریت نہیں تھی اور نہ ہی اب کسی اور جماعت کے پاس اکثریت ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا، اس لیے سارا انتخاب نیا ہونا چاہیے مگر اس فیصلے کو قانونی مشاورت سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا’۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے منحرف اراکین کے ووٹ شمار کیے بغیر ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الہٰی کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل فضائی ناکہ بندی کے ڈراؤنے خواب میں

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: یمنی فوج، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت

افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف

?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے

مغربی پٹی پر صہیونی یلغار، فلسطینیوں کے گھر نذر آتش

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی فوج اور آبادکاروں نے مغربی پٹی اور قدس میں فلسطینی

شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور

امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ

تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب

لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و علاقائی کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ

?️ 14 اگست 2025لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے