?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں، 26 نومبر سے شروع ہونے والے سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا آج آخری دن ہے۔
چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے 15 ممالک کے 44 باکسرز 20 نومبر سے 23 نومبر تک مختلف اوقات میں پاکستان پہنچے تھے، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
’فائٹ فار گلوری‘ کے مقابلوں کیساتھ ساتھ باکسنگ کنونشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
’فائٹ فار گلوری‘ چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں جرمنی، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور پاکستانی باکسر سمیت 4 باکسرز آپس میں مد مقابل ہوئے، 26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
شاندار مقابلوں میں فتح یاب ہونے والے باکسرز میں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر شامل ہیں۔
27 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں برطانیہ، گھانا، ڈومینیکن ریپبلک، امریکا، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 14 باکسرز مد مقابل ہوئے، کانٹے دار مقابلے میں برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ، ڈومینیکن ریپبلک کے یرمی پرالٹا، پاکستان کے محمد وقاص اور جہانگیر خان، امریکا کے سٹیو جیفرارڈ، برطانوی باکسرز عماد نصیب اور رضا حمزہ فتح یاب رہے۔
27 نومبر کو ہونے والے مقابلے دیکھنے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
28 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، امریکا، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے 12 باکسرز مد مقابل ہوئے، فتح یاب ہونے والے باکسرز میں برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز، جیمز مید کاف اور ساحر اقبال، ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا، امریکہ کے لارنس نیوٹن اور ساؤتھ کوریا کے یےکم سرفہرت رہے۔
28 نومبر کے مقابلوں کو دیکھنے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔
آج 29 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں پاکستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، مراکش، فرانس، میکسیکو اور امریکا سے 12 ملکوں کے باکسرز مد مقابل ہوں گے، 29 نومبر کو سب سے اہم مقابلہ پاکستانی فالکن باکسر وسیم اور حریف کھلاڑی کے درمیان ہوگا۔
2nd انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے سنگین نتائج سے آگاہ تھے؟ فاکس نیوز کی معروف میزبان کا سوال
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:فاکس نیوز کی معروف میزبان، لارا اینگراہم، جو ٹرمپ کے حمایتی
مارچ
کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت
جنوری
ایران اور سعودی عرب کے اتحاد کی تازہ ترین صورتحال
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں
نومبر
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
مزدوروں اور ملازمین کی ہڑتالوں پر قابو پانے کے لیے برطانوی حکومت کا منصوبہ
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ہڑتالوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی
جنوری
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: یو کے ایس ریسرچ سینٹر نے اپنے اے آئی پلیٹ
فروری
ہم دعا کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے:شوکت ترین
?️ 22 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے رہنما
جون
گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات
فروری