🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نےکہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنا ہوگی بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیے گئے دوسرے انٹرویو میں معید یوسف نے کہا کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جُڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، خطے میں امن خراب کرنے کے لئے بھارت کی تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ، جارحانہ اقدام واپس لینے تک بھارت سے بات چیت ممکن نہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے بھارت کے تیار ہونے تک اس سے بات نہیں ہو سکتی۔
معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو واضح کردیا ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ بھی واضح کردیا جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ، جارحانہ اقدام واپس نہیں لیتا، بات چیت ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن خراب کرنے کے لئے بھارت کے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، جس کے ثبوت دنیا سامنے رکھ دیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی، بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیےکوشاں رہاہے مگر بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نےقبول کیا کہ بھارت نے ایف اےٹی ایف کو سیاسی عزائم کےلیے استعمال کیا۔
مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے۔دوران انٹرویو معید یوسف نے اینکر سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جا رہی ہے؟
اس سوال کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ڈاکٹر معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت خطرے میں
🗓️ 13 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لیے حکمرن اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف
ستمبر
کیا نیتن یاہو کا خواب پورا ہوگا؟
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک منصوبہ کی بنیاد پر نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے
مئی
گوادر ایئرپورٹ کو کمرشل کرنے میں ناکامی پر تنقید
🗓️ 22 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی طلباء کی تعداد
🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر
طالبان کا کابل میں داعش کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی
🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں اس
اکتوبر
2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: جب 33 روزہ جنگ حزب اللہ کے لیے فاتحانہ طور
اکتوبر
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیلیوں کو منظوری دے دی
🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بار بار ٹیرف میں اضافے اور آئی ایم ایف
مارچ
کیا یوکرین روس کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے؟
🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس اور بیلاروس کے صدور نے روس کے شہر سوچی
ستمبر