لاہور دھماکا: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ انار کلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے، دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا  اور ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے بھی دھماکے کی مذمت کی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔

ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے انارکلی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انار کلی میں پان منڈی کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے ، جب کہ 23 افراد میں سے 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

فرانزک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ، دھماکا خیز مواد دکانوں کے قریب موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، جس کے بعد دھماکے کی جگہ پر ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا،دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بارودی مواد لفافے میں چھپا کر موٹرسائیکلوں کے قریب رکھا گیا تھا۔

دھماکہ انارکلی بازار کے داخلی راستے پر نجی بینک کے قریب موجود دکانوں کے پاس ہوا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انار کلی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔

مشہور خبریں۔

یہاں انسانوں سے زیادہ ہتھیار ہیں!

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں معاشرے میں آزادی کے بہانے ہتھیاروں کی آزادی ان

جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف عاصم منیر کیلئے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

?️ 8 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین

قطر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:   قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایک میٹنگ

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا

کیا ایران جنگ واشنگٹن کی بالادستی کے زوال کا آغاز ہے؟

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کی چالیس روزہ جنگ کے بعد مغربی تجزیہ

کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس

?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا

آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیف جسٹس آف پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے