?️
لاہور(سچ خبریں) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیاگیا، دھماکا گھر کے باہر موجود بارودی مواد سے بھری گاڑی میں ہوا ہے۔دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد استعمال ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 15 سے20 کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا، دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد بال بیئرنگ، کیل اور دیگربارودی مواد استعمال ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ خیزمواد گاڑی میں نصب تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مددسےکیاگیا، دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا ،8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا اور 100مربع فٹ سےزائدرہائشی علاقہ متاثر ہوا جبکہ دھماکےکی شدت سےقریبی عمارتوں،گاڑیوں کےشیشےٹوٹے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں ہوا ہے، پولیس بیرئیرکی وجہ سےگاڑی اپنےٹارگٹ تک ناپہنچ سکی، بم دھماکے میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔انعام غنی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کوبال بیرنگ بھی لگےہیں، سی ٹی ڈی نےپہلےبھی ایسےکیسزکوٹریس کیاہے ، اس معاملے کی بھی سی ٹی ڈی مکمل تحقیق کرے گی۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس کی پیٹرولنگ اورناکہ بندی کی وجہ سےنقصان کم ہوا ، ہمیں 65کےقریب تھریٹ الرٹس تھیں، سی ٹی ڈی نےگزشتہ ہفتے چند مشکوک افرادتحویل میں لیے تھے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں کی مذمت
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی
فروری
اس گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں کی کارکردگی پر طالبان کے وزیر دفاع کی تنقید
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے
جولائی
کالعدم جماعت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا: اسدعمر
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد
?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے
اپریل
بیلجیئم نے تل ابیب کی مذمت کیوں کی ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجہ لحبیب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے
جون
حماس نے کتنی بار اسرائیل کو چونکایا؛ اسرائیلی اخبار کی زبانی
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
وزارت داخلہ نے صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور دھماکے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں اور
جنوری
خلیج فارس میں ٹرمپ کی آخری چال ناکام رہے گی
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: عالمِ عرب کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے خلیج فارس
مئی