لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال

?️

لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار کے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اکاؤنٹس، ان کی لاہور اور اسلام آباد کی منجمد جائیدادوں کو بحال بحال کردیا۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ان کے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اکاؤنٹس، ان کی لاہور اور اسلام آباد کی منجمد جائیدادوں کو بحال کرنے کے لیے مختلف بینکوں اور محکموں کو خط لکھ تھا۔

نیب کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سینیٹر اسحٰق ڈار کے مجموعی طور پر 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے کے منجمد اثاثہ جات بحال کردیے ہیں۔

نیب کے حکم پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق دار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرتے ہوئے 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی جائیداد سپرداری کروا دی۔

سینیٹر اسحٰق ڈار کے بینک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بینک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحال کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے سینیٹر اسحٰق ڈار کے حبیب بینک، الائیڈ بینک، البراقا بینک اور الفلاح بینک اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا خط جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیب کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی۔

واضح رہے کہ اسحٰق ڈار کی 5 کنال پر مشتمل گلبرگ کی رہائش گاہ 2019 میں اس وقت شہ سرخیوں کی زینت بنی جب یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے ایک پلاٹ کو بدل کر سڑک کے قریب دوسرا پلاٹ حاصل کیا تھا۔

تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیے جانے کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے پبلک پارک کو بحال کردیا، عدالت عظمیٰ نے ایل ڈی اے کو اسحٰق ڈار سے بحالی کے اخراجات وصول کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا تھا کہ گلبرگ کی رہائش گاہ کے علاوہ نیب کی جانب سے متعلقہ محکموں کو الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں 3 پلاٹس، اسلام آباد میں 6 ایکڑ زمین، پارلیمنٹرینز انکلیو،اسلام آباد میں 2 کنال کا ایک پلاٹ، سینیٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں ایک پلاٹ، اسلام آباد میں 2 کنال اور 9 مرلے کا ایک ایک پلاٹ اور چھ گاڑیاں بھی ڈی ٹیچ اور بحال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

2019 میں عدالتی احکامات کے بعد نیب کی درخواست پر محکموں نے ان جائیدادوں کو اٹیچ اور منجمد کیا تھا۔

اسحٰق ڈار کو 2017 میں سپریم کورٹ نے مفرور قرار دیا تھا جب کہ وہ لندن میں موجود ہونے کی وجہ سے عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، انہیں نیب کی جانب سے دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور منی لانڈرنگ ریفرنس کا سامنا تھا۔

مشہور خبریں۔

قابض حکومت کی غزہ جنگ بندی توڑنے کی کوشش

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ترجمان نے ایک بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے

عالمی برادری صیہونی حکومت کو تنبیہ کیوں نہیں کرتی ؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:منگل کے روز، ماسکو میں 11ویں بین الاقوامی سلامتی کانفرنس میں

عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر امریکہ میکسیکو سرحد پر تارکین وطن کے ساتھ سلوک کو دیکھ کر حیران

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی

عمران خان نے ہندوستان کو خبردار کیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  عمران خان نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر

نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے

کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

?️ 27 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں

میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے