?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد جھوٹے مقدمے میں نامزد کرکے رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے والے انچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
میڈیا میں شائع خبر کے مطابق لاہور پولیس چیف بلال صدیق کمیانا نے متاثرہ شہری عدنان کی والدہ نذیراں بی بی کی جانب سے خوفناک واقعے کی تفصیلات سے پردہ اٹھانے پر واقعے کا نوٹس لیا تو پولیس حرکت میں آئی۔
خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کے بیٹے عدنان اور تھانہ گرین ٹاؤن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس افسر نے بدلہ لینے کے لیے گرین ٹاؤن تھانے کے انویسٹی گیشن انچارج ریحان بٹ، سب انسپکٹر گوہر اور کانسٹیبل عمران کی ملی بھگت سے ان کے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ پولیس اہلکار ان کے بیٹے کو کالج روڈ سے حراست میں لے کر تھانے لے گئے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
نذیراں بی بی نے بتایا کہ ان کے 2 بیٹے اپنے بھائی عدنان سے ملنے تھانے گئے تو ملزم پولیس اہلکاروں نے انہیں بھی حراست میں لے لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے بتایا کہ بعد ازاں پولیس ان کے بیٹے کو ہتھکڑیاں لگا کر گھر لائی اور گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فون اور بیٹے کے شناختی کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا لے گئی۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ان کے دوسرے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر وہ ان کی بیچ میں آئیں تو پولیس اہلکاروں نے گن پوائنٹ پر انہیں بھی ہراسانی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے روز اے ایس آئی رانا آصف ایک اہلکار کے ساتھ دوبارہ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوا اور بیٹے کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر اسے قتل کرنے کی دھمکی دی۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کی جان بچانے کے لیے انہوں نے اپنی فیملی کار اونے پونے داموں فروخت کی اور اپنے بھانجے جنید کے ذریعے پولیس کو 35 لاکھ روپے ادا کیے، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پیسے وصول کرنے کے باوجود پولیس اہلکار دوبارہ آئے اور مزید رقم کا مطالبہ کیا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ایڈوانس کی مد میں دی گئی رقم اینٹھنے کے لیے ان کے مالک مکان کو بھی ڈرایا دھمکایا، انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کے خلاف درج ایف آئی آر کا مدعی سب انسپکٹر ریحان بٹ کا مخبر ہے۔
لاہور پولیس کے سربراہ (سی سی پی او ) بلال صدیق کمیانا نے نذیراں بی بی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں پر عائد کردہ الزامات سچ ثابت ہوئے، جس پر انہوں نے اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن نے مذکورہ پولیس افسران کے خلاف اغوا برائے تاوان اور اختیارات کے غلط استعمال سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی
ستمبر
وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب
جون
فرانسیسی کسانوں کا ایک حالیہ مطالبہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:فرانس میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی
جنوری
اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا
فروری
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، نگران وزیر خارجہ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے
ستمبر
بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت
مارچ
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان نے بذریعہ وڈیو لنک پیشی کی اجازت کیلئے نئی درخواست دائر کردی
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایسے میں کہ جب لاہور ہائی کورٹ کا لارجر
مئی
انتہاپسند اسرائیلی ربی نے فلسطینیوں کے بارے میں کیا مطالبہ کیا!؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: بنیاد پرست اسرائیلی ربی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام
مارچ