لاپتا افراد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو طلب کر لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کے حکام کو ان کیمرا سماعت کے لیے طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے بلوچ طلبہ سمیت لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دوگل نے انٹر سروسز انٹیلی جنس، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست جمع کرائی۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو ان کی شناخت اور نقل و حرکت کے انکشاف پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بینچ سے استدعا کی کہ لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی میں شامل ان اہلکاروں سے ان کیمرہ بریفنگ لی جائے۔

اس پر لاپتا افراد کے وکیل ایمان مزاری نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اگست سے اب تک 187 افراد لاپتا ہوچکے ہیں، جبری گمشدگیوں کے کیسز پر حکومت سے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے۔

جب عدالت نے استفسار کیا کہ وکیل کو لاپتا افراد کی فہرست کیسے ملی تو ایمان مزاری نے جواب دیا کہ بلوچ یکجہتی کونسل نے فہرست مرتب کی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتا افراد کی تفصیلات بتائیں چاہے وہ افغانستان یا کشمیر میں نظر بند ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔

عدالت نے انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے لیے طلب کر لیا۔

بینچ نے آئندہ سماعت پر آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے حکام کی ان کیمرہ بریفنگ کا بھی فیصلہ کرلیا۔

مشہور خبریں۔

سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز

?️ 20 اکتوبر 2025اوکاڑہ: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے

روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب

میدویدیف کی یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں روسی اثاثوں پر تنقید 

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری میدویدیف نے روسی اثاثوں

اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں

اسرائیلی وزیر خزانہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو تباہی قرار دیا

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر خزانہ بیتزلیل اسموٹریچ نے غزہ کی پٹی

عراقچی: ایران اور پاکستان پائیدار تعاون سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: صدر مملکت کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہمارے ملک

ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں:آرمی چیف

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20

آنکارا کی اسرائیل پر فوری دباؤ کی وجی کیا ہے؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جو ہفتے اور اتوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے