?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 12 میں سے مزید ایک طالب علم بازیاب ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اٹارنی جنرل دستیاب نہیں ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے، اس کیس میں مزید وقت درکار ہے، مہلت دی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کو طلب کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈائریکٹر جنرلز کو نہیں بلا رہا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے، جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہیں ان کو پھانسی ہونی چاہیے، عام طور پر ایک بار پھانسی ہوتی ہے، اِن کیسسز میں ملوث افراد کو 2 بار پھانسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ابھی نگران وزیراعظم کو طلب کرتا ہوں، پھر منتخب وزیراعظم کو بھی طلب کروں گا۔
دریں اثنا عدالت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وہ پیر کی صبح 10 بجے پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ کیا جائے؟ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر (19 فروری) تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔ مشعال ملک
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
مئی
امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور خون کے پیاسے ہیں:حزب اللہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے غزا میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
مارچ
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی
?️ 28 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک میں جاری شدیدگرمی کی لہر میں
مئی
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،44 دہشت گرد گرفتار
?️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 44دہشتگردوں
جون
مغربی پٹی میں فلسطینیوں کا ہائی الرٹ
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں "آزادی ٹنل” قیدیوں
ستمبر
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 21 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد
مئی
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بحرین کی حکومت کا ہاتھ
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
اکتوبر