قومی سلامتی کمیٹی کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے ایران کے عوام اور حکومت سے معصوم جانوں کے زیاں پر اظہارِ تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاکستان کے واضح مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے، این ایس سی نے 22 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ممکنہ مزید بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قراردادوں، متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان متعلقہ فریقین سے قریبی رابطے میں ہے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں اور اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ تنازع کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری پر بھی زور دیا۔

کمیٹی نے اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا، یہ فوجی حملے اُس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکا کے درمیان ایک تعمیری مذاکراتی عمل جاری تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، جو ایک بڑے تنازع کو ہوا دے سکتی ہیں اور بات چیت و سفارت کاری کے امکانات کو کمزور کر رہی ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی ( این ایس سی ) کا اجلاس پیر کی دوپہر 12 بجے طلب کرلیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم اور عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں ایران، اسرائیل، امریکا تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورہ امریکا پر این ایس سی کو اعتماد میں لینا تھا۔

مشہور خبریں۔

اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہوں: عائشہ عمر

?️ 29 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا

پیرس کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: سکیورٹی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں کے باوجود

کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونیوں کی بچگانہ حرکت تنقید کا باعث 

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں

نیتن یاہو کی گستاخی کے خلاف شامی شہریوں کے بہادرانہ اقدام

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

اورکزئی آپریشن، کامیابیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔ صدر مملکت

?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی میں دہشت

ضلع کرم میں بنکرز کے خاتمے کا عمل دوبارہ شروع، 10 سے زائد مسمار

?️ 29 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب

سعودی عرب کے ساتھ ٹرمپ کا سمجھوتہ 

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یحیل لیٹر نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے