قومی اسمبلی کے اسپیکر ’کام چور‘ افسران سے ناخوش

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عدلیہ کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے بعد قومی اسمبلی کا رخ بیوروکریسی کی طرف ہوا اور اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ان وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریوں کے خلاف ’کارروائی‘ کی ہدایت کی جن کے اہلکار وقفہ سوالات کے دوران ایوان کی کارروائی سے غیر حاضر پائے گئے۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی سے گریڈ 20 سے نیچے کے افسران کی آفیشلز گیلری سے غیر حاضری کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ اسپیکر نے اس معاملے کو ایوان کی استحقاق کمیٹی کو بھی بھجوا دیا اور اس کارروائی کو بار بار دیے گئے احکامات اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کی خلاف ورزی قرار دیا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں ان سیکریٹریز کے خلاف یہ معاملہ بھیجتا ہوں جنہوں نے اپنے سینئر عہدیداروں کو استحقاق کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا ساتھ ہی اس کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

جب وزیر پارلیمانی امور نے ایوان کو بتایا کہ 8 یا 9 وزارتوں میں سے، جن کے متعلقہ سوالات ایجنڈے کا حصہ تھے، وزارت بحری امور کے صرف ایک سینئر افسر افیئرز گیلری میں موجود تھے۔

تو اسپیکر نے اعلان کیا کہ میں نے اپنے سیکریٹریٹ سے کارروائی شروع کرنے کو کہا ہے، وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر یقین دہانی کرائی تھی لہذا ہم اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے’۔

اجلاس کے آغاز میں اسپیکر نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو ہدایت کی کہ وہ آفیشلز گیلری میں حاضری چیک کریں اور انہیں رپورٹ کریں۔

تقریباً ہر سیشن میں ارکان یہ شکایت کرتے رہے تھے کہ وزارت کے اعلیٰ افسران ضمنی سوالات کے جوابات دینے میں اپنے وزرا کی مدد کے لیے ایوان میں موجود نہیں ہوتے جس پر اسپیکر نے یہ ایکشن لیا۔

کم از کم تین مواقع پر اسپیکر اور ان کے ڈپٹی زاہد اکرم درانی نے بیوروکریٹس کو انتباہ جاری کیا تھا اور ان کی غیر حاضری کو مس کنڈکٹ اور پارلیمان کی بے توقیری قرار دیا تھا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ میں آپ سے ایک حکم جاری کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور حکومت ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو آپ کے احکام اور وزیر اعظم کے وعدے کے باوجود گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے اپنے سینئر افسران کو (ایوان میں) بھیجنے میں ناکام رہے۔

وزیر نے کہا کہ وزارتوں کے سینئر افسران نے ایوان میں آنے کی زحمت نہیں کی اور سیکریٹریز نے گریڈ 14 کے افسران کو یہاں بھیج دیا جو کہ ’بالکل بھی قابل برداشت نہیں‘ ہے۔

جب راجا پرویز اشرف یہ معاملہ کمیٹی کے سامنے بھیج رہے تھے تو انہیں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کا گریڈ 20 کا ایک سینئر افسر ایوان میں موجود ہے۔

جن سیکریٹریوں کو استحقاق کمیٹی کا سامنا کرنا پڑے گا ان میں وزارت قومی صحت، قومی تحفظ خوراک،صنعت و پیداوار، آبی وسائل، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور ریلوے کی وزارت شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 30 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک

امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف

ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور

واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک

چہلم امام حسین کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رہے گی

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

ایران روس چین اتحاد نے صیہونیوں کو جھجھوڑا

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری سیکورٹی کونسل کے بانی اور سربراہ امیر

وائٹ ہاؤس کو یوکرین کی اپنی سرزمین پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی صلاحیت پر شک ہے: CNN

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    امریکی حکام نے سائینائیڈ کو بتایا کہ امریکہ اور

یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے