?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
قرارداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا عزم کرتی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی گروہ، کوئی فرد کو ملک کے امن، خوشحالی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک کی علاقائی حدود میں خوف، نفرت یا تشدد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی کی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انتھک محنت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
قرارداد کے مطابق ایوان ان بہادر مردوں اور خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، افواج پاکستان، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے غیر متزلزل عزم، بہادری اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو بے اثر کرنے میں ان کی بہادرانہ کوششیں ہماری سیکیورٹی فورسز کے عزم اور تیاری کی عکاسی کرتی ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام بلاتفریق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو جائیں، تمام شکلوں میں انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے اور آنے والی نسلوں کے لیے ہماری قوم کے امن، تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنایا جانا چاہے۔
مشہور خبریں۔
سام سنگ گلیکسی ’ایس 25‘ سیریز کے چار فون پیش کیے جانے کا امکان
?️ 14 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
جنوری
عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے
?️ 28 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان
اپریل
میڈرڈ یوکرین میں جنگجو نہیں بھیجے گا: ہسپانوی وزیر دفاع
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے صحافیوں کو اعلان کیا
مارچ
ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ
جولائی
اسرائیل کی معیشت پر الاقصی طوفان کے تباہ کن نتائج
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کو 120 سے زائد دن گزرنے کے ساتھ
فروری
مجھے نہیں لگتا کہ میرے بغیر ٹویٹر کامیاب ہو گی:ٹرمپ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:اگرچہ گزشتہ ہفتے سے ایلان ماسک سوشل نیٹ ورک ٹویٹر کے
اکتوبر
پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک
اپریل
منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں
?️ 13 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ،
مئی