قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔

بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور ہمارا مستقبل ہیں اور ہر بیٹی کو بلا امتیاز تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ وژن قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف خود کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بلند کرتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ پیپلز پارٹی ایسا پاکستان تعمیر کرے گی جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ قوم کا مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے اور پیپلز پارٹی کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر بچی آزادی سے خواب دیکھ سکے اور برابری کے ساتھ اپنی منزل حاصل کر سکے۔

مشہور خبریں۔

لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے سلسلہ میں طالبان رہنما کے فیصلے کا جلد اعلان

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے میں وہ لڑکیوں

سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد

?️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے

میناب اسکول میں خوفناک امریکی جرم سے بچ جانے والے کا بیان

?️ 26 مئی 2026 سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے

امریکہ نے "فردو” پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے چند گھنٹے پہلے سوشل میڈیا

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا

?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی

سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

?️ 26 اپریل 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا

صنعا حکومت کے ترجمان: یمن کا جواب قریب ہے/ تل ابیب کو ہمارے جواب کا انتظار کرنا چاہیے

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی حکومت کی تبدیلی اور تعمیر کے ترجمان نے

ماؤس کی قیمت جان کرصارفین دنگ رہ گئے

?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ہیروں سے سجے گیمنگ ماؤس کی قیمت جان کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے