قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے

?️

لاہور:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم پر وہ لوگ مسلط کردیے گئے جنہوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے۔ ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں فارم 47پر بننے والی جعلی وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نہیں مانتے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی فیملی انٹر پرائزز ہیں، ایم کیو ایم نے کراچی کا تہس نہس کردیا، پورے شہر سے ایک لاکھ ووٹ بھی نہیں لیے، 27 سیٹیں دے دی گئیں۔

ملک میں 76برسوں سے باریاں لگی ہوئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مدد لینے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،جو پارٹیاں آج احتجاج کررہی ہیں وہ ماضی میں اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں، اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والے جمہوریت نہیں لاسکتے، نوجوان سراب میں نہ آئیں، طالع آزماؤں، جاگیرداروں، وڈیروں اور ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ حکمرانی کرنے والوں سے نجات چاہیے تو جماعت اسلامی کا حصہ بنیں، خواتین، مائیں بہنیں، غریب، مزدور، کسان ہاری سب تیار ہوجائیں، بڑی تحریک برپا کریں گے۔

بنو قابل پروگرام کو ملک بھر میں وسعت دیں گے، حکمران اشرافیہ نے قوم کے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا، جماعت اسلامی انہیں تعلیم، آئی ٹی کے زیور سے آراستہ کرکے بہترین پروفیشنل تیار کرے گی۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، حکمران طبقہ وسائل کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے، غیور پاکستانیوں کو کسی سے بھیک نہیں چاہیے، اپنا اگائیں گے اپنا کھائیں گے۔

گوجرانوالہ میں عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے عوام کو شکایات ہیں، وہ آئین کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے فیصلوں سے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔ چیف جسٹس کے پاس تاریخ میں نام لکھوانے کا سنہری موقع ہے، الیکشن دھاندلی پر ایکشن لیں، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جس کا مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے کا حق دیا جائے۔ گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک میں ہونے والی استقبالیہ تقریب میں خواتین بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین اور سٹیج پر موجود قیادت میں امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، قائم مقام امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ احسان اللہ عثمانی، صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابر، صدر جے آئی یوتھ پنجاب وسطی بشارت صدیقی اور وقاص بٹ شامل تھے۔ اس موقع پر گجرانوالہ کے پہلوانوں نے امیر جماعت کو گرز اور پگڑی کے تحائف پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب پولیس نے وطیرہ نہ بدلا تو تھانوں کا گھیراؤ کریں گے۔

پولیس سے کہتا ہوں لوگوں پر ناجائز چھاپے مارنا بند کریں، ماؤں بہنوں بزرگوں کی عزت کرنا سیکھیں، قانون کے مطابق کام کرو، عوام کی توہین نہ کرو۔ امیر جماعت نے کہا کہ معیشت ان کی وجہ سے تباہ ہوئی جو دہائیوں سے قوم پر مسلط ہیں، انہوں نے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا، صدر آصف زردادی بتائیں ان کے شہر بے نظیر آباد کے سکولوں میں بنیادی سہولیات تک کیوں نہیں، بچے ننگے پاؤں سکول جاتے ہیں، وہاں نہ ڈیسک ہوتے ہیں نہ واش روم۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ گوجرانوالہ سے کم وبیش 40 سال سے منتخب ہورہی ہے،اتنے بڑے شہر کو یونیورسٹی تک نہیں دی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے تحریک چلائے گی۔ انہوں کے کہا کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جماعت اسلامی قوم کے سامنے پرامن مزاحمت کا ماڈل پیش کرے گی، جعلی سیاستدانوں اور خاندانوں کی حکومتوں سے عوام کی جان چھڑائیں گے، ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی رسوائی سے بچنے کی مسلسل کوششیں

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات سے

یوکرین کی صیہونیوں سے اینٹی ڈرون سسٹم کی خریداری

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک عبرانی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک صہیونی

تابش گوہر کو ایک اور نیا منصب دے دیا گیا

?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کابینہ میں تازہ ترین ردوبدل کے نتیجے میں وزیر

لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان

?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

یہ تاثر درست نہیں کہ وظیفہ دے کر حکومت مسلط ہوجائے گی۔ طاہر اشرفی

?️ 31 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی

ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ چکی ہے:ترک صدر

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عمران خان

?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا

اسرائیلی وزیر خارجہ کا شیلی میں جوزف کاسٹ کی فتح پر خوشی کا اظہار

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے شیلی کے صدارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے