?️
لندن: (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ قانونی اور امیگریشن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں،پاکستان غیرقانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے،دہشتگردی اور انسانی سمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے،لندن میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر اور نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکنز سے ملاقات کی ہے جس میں قانونی راستوں اورامیگریشن کے فروغ پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں برطانوی وزرا ءنے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور برطانوی نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وزیرمملکت برائے داخلہ کی ملاقات کے دوران برطانوی حکام سے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔
برطانوی وزرا نے غیرقانونی امیگریشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر قانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے۔ دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیرہے۔دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کوششوں کے باعث اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔
پاکستان کی حکومت انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے موثر کارروائیاں کرر ہی ہے۔برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکزکا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔طلال چودھری نے کہا قانونی اور امیگریشن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔دریں اثناءوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی اس کے علاوہ جرمنی،اسپین،آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب
جنوری
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی
دنیا کے سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے ممالک
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:2020 میں دنیا کے فوجی اخراجات تقریبا 1.981 ٹریلین ڈالر تھےجن
ستمبر
صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی
مارچ
شہید سلیمانی نے مزاحمت کی نئی نسل کو کیسے پروان چڑھایا ؟
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے مرکزی کردار کی حیثیت سے شہید سلیمانی کا
دسمبر
وزیراعظم کا ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد جاری رکھنے کا عزم
?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کا
فروری
سعودی عرب نے امریکہ سے مانگی مدد
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق ریاض نے سعودی عرب سے کہا ہے
اکتوبر
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
دسمبر