قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں: وزیر قانون

قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں بھی  ہم قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں، آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  قرارداد پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی،آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہم ان حالات میں بھی قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ آج کا دن وہ دن ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے عہد کیا کہ غلامی کی زنجیریں توڑ پھینکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے آبا اجداد نے اس روز قائداعظم کی قیادت میں یہ فیصلہ کیا کہ ان کو علیحدہ وطن کی ضرورت ہے،ایک ایسا وطن جہاں اللہ کی حاکمیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوے اصولوں کے مطابق چلا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ قرارداد پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی،اس کے صرف 7 برس بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دن عزم اور عہد کی اہمیت اجاگر کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہم کرونا وبا سے لڑ رہے ہیں،اس وبا سے دنیا بھر کی معیشت اور ترقی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات کا مقابلہ صرف اپنے عزم اور ثابت قدمی سے کیا جا سکتا ہے،ہم ان حالات میں بھی قانون کی حاکمیت کو قائم کرنے کے لیئے پورے عزم سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی سستے اور جلد انصاف تک رسائی آسان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ہم انشا اللہ ضرور کامیاب ہونگے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں جنگ بندی کے عمل میں دشمن کی خیانت سے ہوشیار رہنا چاہیے: لبنانی نمائندہ

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاملے سے

خلیج فارس کے ممالک کو صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی برآمد

?️ 9 مارچ 2023بدھ کی شام صہیونی اخبار Haaretz نے خبر دی ہے کہ صیہونی

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری

بیروت میں صیہونی حکومت کی جارحیت پر انصار اللہ کا ردعمل

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بیروت کے مضافاتی علاقوں

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے

پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے  آگئی

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پٹرول بحران میں ذمہ دار کون ہے انکوائری کمیشن

ایرانی میزائل حملے نے مقاومت کے اتحاد کو مضبوط کر دیا: یمن

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ یمن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایران

پاکستان اور چین کا دوطرفہ قریبی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

?️ 2 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے