قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ملک کے آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو قانون میں کیوں نہیں کی جاسکتی، قوم کی بہتری کے لیے جہاں قانون سازی یا رولز پر نظر ثانی کرنی پڑی ہم کرجائیں گے۔

فارن منسٹر پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقصد صرف یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں تک اپنی رسائل بڑھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 85 ممالک کے ساتھ ورچوئل لنک کے ذریعے منسلک ہیں، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی اثاثہ ہیں اور آج ان کی قوت یہ ہے کہ وہ پاکستان کی برآمدات سے زیادہ زرمبادلہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں سہولیات فراہم کرنے میں حکومت ناکام ہوتی ہے تو یہ مایوس کن صورتحال ہوگی، پورٹل کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ اور رویہ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور یقیناً لوگ بہت اچھا کام بھی کرتے ہیں، اے سی آر میں بھی ایک کالم ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا

🗓️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

صیہونیوں کی مخالفت کرنے کے جرم میں سعودی کارکن کو25 سال قید کی سزا

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکن اور وبلاگر کو آل سعود

وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر

دنیا بھر کے قیدیوں کا ایک چوتھائی حصہ امریکی جیلوں میں ہے

🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں بڑی تعداد میں قیدی ہونے کی وجہ سے

عمران خان کی گرفتاری، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق

🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا احوال

🗓️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی اے سی  نے نیب افسران، ان کے بچوں اور

امریکہ میں ہلٹن ہوٹل کے ملازمین کی ہڑتال

🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اتحاد یونین نے اعلان کیا کہ امریکہ کے شہر سیٹل

آرمی چیف کے خلاف عمران خان کا بیان گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے، شہباز شریف

🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے