قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے

?️

کراچی: (سچ خبریں) میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی ناصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے ۔ چار روز قبل نصر اللہ گڈانی کو میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے زخموں کی نوعیت شدید ہونے کی وجہ سے ناصر اللہ کو بہتر علاج کے لئے شہر قائد منتقل کیا تھا۔

نصر اللّہ گڈانی مقامی روزنامے سے وابستہ تھے، میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملے میں زخمی ہونے کے بعد انھیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی نصراللہ گڈانی کےانتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصراللہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے، تاہم اللہ پاک کو یہی منظور تھا، حکومت نے نصراللہ کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نصراللہ کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت صحافی نصراللہ کے لواحقین کے ساتھ ہے، اور لواحقین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مشہور خبریں۔

کیا یورپی ممالک فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں؟ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر

مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے، حافظ نعیم

?️ 29 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا

?️ 17 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے

سپریم جوڈیشل کمیشن میں ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ، ضابطہ اخلاق میں ترمیم پر غور

?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل  نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے

اشپیگل: ایران کے معاملے میں ٹرمپ کے اختیارات ختم ہو چکے ہیں

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: جرمن کے اشپیگل اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ

الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کو نشانہ بنایا

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج

ایران پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے:پاکستان

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے ایران پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے