🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بل کو مسترد کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے قانون سازی سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا، جس میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار تنبیہ دی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حکام نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو منشیات کے معاملے میں متاثرہ فریق سمجھا جاتا ہے اور اصل مجرم وہ افراد ہیں جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ 80 فیصد تعلیمی اداروں میں اسکیننگ مکمل کر لی گئی ہے، تاہم بچوں کے منشیات ٹیسٹ کروانا اے این ایف کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔
سینیٹر شہادت اعوان نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صوبائی اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے، جب کہ وزارت قانون نے بھی مؤقف اپنایا کہ اس معاملے کو اے این ایف کے بجائے محکمہ تعلیم کے سپرد ہونا چاہیے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی صوبائی حکومت، نہ ہی تعلیمی ادارے اور نہ ہی وزارت تعلیم اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اُن کی نیت بچوں کو اس لعنت سے بچانا ہے اور وہ بل واپس نہیں لیں گے، چاہے کمیٹی اسے مکمل طور پر مسترد کر دے۔
بعد ازاں بل کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی دھمکیوں کا حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں
🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی
جولائی
بھارت نے ہردس کشمیریوں پر ایک مسلح فوجی مسلط کررکھا ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 12 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی
اپریل
سفاکیت، قتل و غارت گری؛صیہونیت کی حقیقت
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:یہ صرف صہیونیت کا نظریہ ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے
دسمبر
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
پاکستان، مہاجرین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں کا پابند ہے، جسٹس عائشہ ملک
🗓️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم
دسمبر
نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے
🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے
جنوری
190 ملین پاونڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 22 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ
نومبر
The Sacred Balinese "Fire Horse” Dance: Sanghyang Jaran Dance
🗓️ 23 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست