?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی ان کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین جا کر وہاں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو اس وقت مدد کی سخت ضرورت ہے۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔
فیصل ایدھی نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواوں کی زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے،مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دےرہے ہیں، دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے،ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔فیصل ایدھی نے کہا کہ حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے، فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کافیصلہ وہاں پہنچ کراور صورتحال کےمطابق کریں گے۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدی برسے سپریم کورٹ کے جج پر
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کے
مارچ
بائیڈن نے کانگریس کو شام میں جارحیت سے آگاہ کیا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ایوان نمائندگان کے
اگست
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
?️ 16 اکتوبر 2025 غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
اکتوبر
حزب اللہ کے حامیوں کے خلاف سعودی عرب کی دشمنانہ کاروائی
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے ایک دشمنانہ اقدام میں لبنان کی القرض الحسن
اکتوبر
نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر
اگست
یمن کے بحیرہ احمر میں کامیاب آپریشنز
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: فایننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے
جولائی
اسٹارمر کا دورۂ بھارت سفارتی نمائش یا برطانیہ کے نئے ایشیائی کردار کی تلاش؟
?️ 11 اکتوبر 2025اسٹارمر کا دورۂ بھارت سفارتی نمائش یا برطانیہ کے نئے ایشیائی کردار
اکتوبر