فیاض الحسن نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ آلِ شریف کے دھوکے اور فراڈ کا تذکرہ ہر طرف ہو رہا ہے۔جعلی اندراج کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کے جعلی شناختی کارڈ کا ایشو سامنے آیا ہے، کوئی ان کی ویکسینیشن کا اندراج کرا کے چلا گیا۔فیاض چوہان نے کہا کہ جس نے یہ کرایا اس نے سوچا ہو گا اپنے سے بڑے گرو کا شناختی کارڈ استعمال کروں، جس نے یہ کیا اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 18-2017ء ان کا آخری سال تھا، ہونا یہ چاہیئے تھا کہ آخری سال یہ کنٹرول کرتے اور اپنی پرفارمنس بہتر بناتے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 18-2017ء میں پوری دنیا میں ان پر لعن طعن کی جا رہی تھی، میں سو فیصد درست ڈیٹا آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی اندراج کرنے والے کو سزا ملے گی، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ رولز بنانا، قانون بنانا نہیں، قانون بنانے کا کام پارلیمنٹ کا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن بھی اپنے دائرہ اختیار میں رہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں گے: صہیونی اہلکار

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: سی ان ان ٹیلی ویژن چینل نے ایک اسرائیلی اہلکار

ٹرمپ کے مسلسل طبی معائنے اور وائٹ ہاؤس کی خاموشی کے پیچھے ابہام

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر

توانائی ایٹمی ایجنسی کا زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو محدود نقصان پہنچنے کے بارے میں انتبا

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد، پلانٹ

بجٹ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس شامل نہیں ہے

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ  خبریں) وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے

سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے

ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی پیمنٹس میں دوبارہ اضافہ

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا سبب بننے والی کپیسٹی

The Chinese smartphone upstarts taking on Apple and Samsung

?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

شہید امام خامنہ ای یمنی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں: المسیرہ

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:یمنی خبر رساں ویب سائٹ المسیرہ نے کہا ہے کہ شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے