?️
اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ دینے کے معیار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء کو ایوارڈ کے معیار کی سمجھ نہیں آئی۔ کہ وزراء کو ایوارڈ دینے کا معیار کیا تھا۔ مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مسئلہ نہیں،بہت سے وزراء ناراض ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزراء کو ایوارڈ دینے کا معیار کیا تھا، اس کی سمجھ نہیں آسکی، اس بارے میں سمجھانا چاہئیے تھا۔پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 9 مہینے کی کارگردگی پر ایوارڈ دئیے گئے، مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مسئلہ نہیں،بہت سے وزراء ناراض ہو گئے۔
اسی حوالے سے سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ کارگردگی ایوارڈ دینے سے پہلے معاملے کو کابینہ لے جانا چاہئیے تھا، جن کی کارگردگی اچھی تھی انہیں بتایا جاتا اور جن کی کارگرد ابھی نہیں تھہ ان کو بھی اعتماد میں لیا جاتا۔جن کی کارکردگی بالکل اچھی نہیں تھی ان کو تبدیلی کر دیا جاتا، یہ عمران خان کی وہی غلطی ہے جو انہوں نے 2013ء کے پارٹی الیکشن کرا کر کی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا جس میں وزارت خارجہ کو 11ویں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں لکھا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 اہداف حاصل کئے، دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کیے، وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التوائ نہ رہے۔
وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں، وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا، 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنزنہیں دی گئیں، وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویو کمیٹی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنرتقرری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی
مئی
ٹیلی کام کمپنیوں، ٹیکنالوجی فرمز کی سرمایہ کاری، کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے لگی
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: پاکستان میں کلاؤڈ انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی
فروری
بشار اسد نے امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بشار اسد کے ایران کے ساتھ تعاون
دسمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
اپریل
السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے یحییٰ السنوار کے قتل کے
اکتوبر
برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری بند
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ
فروری
مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ختم ہو چکا ہے:شیخ رشید
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی
اپریل