فواد چوہدری کا اپوزیشن رہنماؤں کو اہم مشورہ

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کیلئے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  فضل الرحمان اور شہباز شریف اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں، زیادہ دیر تک سوئیں گے تو خواب میں وزیر اعظم بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتے کیوں کہ شدت پسندوں کی اہمیت صرف جلسے جلوسوں تک ہوتی ہے ، پاکستان کی سیاست میں فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ محدود ہی رہے گا کیوں کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص اس طرح کی سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شدت پسند اور غیر سنجیدہ کردار ہیں ، اس لیے فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی فیصلہ کن حیثیت کے حامل نہیں ہوسکتے ، فضل الرحمان صرف سیاسی ملاقاتیں کرسکتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کیوں کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں پاکستان کی سیاست نہیں دی جا سکتی۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ فیصلہ ہوا ہےکہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اس کی قاتل مشین انسانی حقوق کے منصف نہیں ہو سکتے: چین

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے

اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ پر پابندیاں لگا سکتے ہیں:صہیونی وزیر

?️ 8 دسمبر 2025 اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ

ریاض کے سفر کی وجہ سے بائیڈن نے یمن کے بحران سے رخ موڑا

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ہفتے کے شروع

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا

?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر

ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ

ترکی میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے: اردوغان

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ

غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے

چیٹ جی پی ٹی کا انسٹاگرام اور ایکس کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے