فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے اپوزیشن کے سارے پلان ناکام ہو گئے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم پاکستان کا بنایا ہوا ہےایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا اور پارلیمنٹ میں اسے منظور بھی کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو  ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی اسے منظور کیا۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو  ایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیاجبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور  پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا۔پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مانگے تانگے کی سیاست کی ہے، اُن کے پلان اے، بی اور سی ناکام ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ حکومت پر اعتماد ہے لیکن وہ گھبرا رہے ہیں، چاہتے ہیں عدم اعتماد کا اظہار بند کمروں میں ہی کر لیں، ایوان میں نہ کرنا پڑے۔خالد مقبول صدیقی نے بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت کو بھی ڈس اون کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ایک ہی وزارت ہے، دو دو  وزارتیں لے کر نہیں بیٹھے ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی اپنائی ہے:صیہونی سیاستدان  

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی ایک سیاسی شخصیت نے ایک بار پھر

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل

جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے

امریکہ کی "جولانی” کو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے ہٹانے کی کوشش

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شورائے امنیت کی

یورپی یونین کے کن ممالک نے اب تک فلسطین کو تسلیم کیا ہے؟

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو

سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے بارے میں قیاس آرائیاں

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی میڈیا میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن

واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر کی طلبی

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کنیسٹ کی جانب سے

ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے۔ فیصل واوڈا

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے