فلسطین کی سنگین صورتحال پروزیر اعظم اور مہاتیرمحمد کا ٹیلیفونک رابطہ

فلسطین کی سنگین صورتحال پروزیر اعظم اور مہاتیرمحمد کا ٹیلیفونک رابطہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر  وزیراعظم عمران خان سے سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں  دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے خلاف  اسرائیلی جارحیت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک گفتگو میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں کو شرمناک قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستانی قوم کے اضطراب سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور حملوں کے خلاف کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی بمباری کی اور ان سے ہونے والی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم سربراہوں سے آگے بڑھ کر فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کیلئے اسپیکر سے مطالبہ

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر قومی اسمبلی سے

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ

مارگلہ کی ملکیت فوج کو کیسے دی گئی؟ سپریم کورٹ

?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مونال گروپ آف کمپنیز کی

مغربی ممالک افغانستان کے موجودہ بحران کے ذمہ دار:برطانوی وزیر

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:  سابق برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی روری سٹیورٹ نے بتایا

فلسطین میں صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں:غزہ کے عوام

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ میں بلائے جانے

عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ

کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ

?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے