?️
لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کشمیر اور غزہ میں ہونے والے مظالم کو پوری قوت کے ساتھ اٹھائیں،فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے، یہ قبول نہیں،غزہ میں امن قائم کرنے کے لئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کا جنگی بندی کی قرار داد کو مسلسل ویٹو کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر معصوم مسلمانوں کو قتل عام کر رہا ہے ،اس کا اپنا دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیر اور غزہ میں امن قائم نہیں ہو گا اس وقت تک دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ ایک طرف بھارت مسلسل جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے ، پاکستان کے اندر دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے، کشمیر میں 90ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے تو دوسری جانب اسرائیل نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔
غزہ جنگ میں 65ہزار نہتے مسلمان جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے لقمہ اجل بنادیا ہے ۔نائن الیون سے ابتک تقریباً 40لاکھ مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی قوتوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ’’ گلوبل صمود فلوٹیلا ‘‘ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ، اس قافلے کا مقصد اسرائیلی محاصرے کو ختم کروانا اور امدادکو مظلوموں تک پہنچانا ہے ۔
محمد جاوید قصوری نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل کی زد میں ہے ، مسلسل بحرانوں نے حکمرانوں کی صلاحیت اور قابلیت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ، کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نظر نہیں آتا جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جا سکتا ہو ۔ مافیا ز نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ
ستمبر
صیہونی صحافی کا قابض فوج کے خفیہ بحران کا انکشاف
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج
ستمبر
ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی
اگست
یمنی افواج کا یمن کے اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں
جولائی
پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں
مئی
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد
فروری
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کا واقعہ، خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق
اپریل