فلسطین ایک ریاست، دو ریاستی حل منظور نہیں. امیر جماعت اسلامی

حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی

?️

کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل منظور نہیں، ایک ہی ریاست ہے اور اس کا نام فلسطین ہے۔

کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور پوری دنیا نے باضمیر لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا، پاکستان کی ریاستی پالیسی ایک اور ریاست بھی ایک ہی ہے، جس کا نام فسلطین ہے، اسرائیل کا نام کی جو بھی چیز ہے وہ مقبوضہ فلسطین ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اہل غزہ قربانیاں دے رہے ہیں اور اردگرد کے مسلم ممالک امریکا کے غلام بن کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور وہ ملک جسے اپنے ایٹم بم اور فوج پر ناز ہے وہ بھی امریکا کی چاپلوسی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس دہشت گرد نہیں بلکہ مزاحمتی تنظیم ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حماس اپنے عوام کی حفاظت اور باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، اہل غزہ اور حماس میں کوئی فرق نہیں، حکومت حماس کو تسلیم کر کے تنظیم کا پاکستان میں دفتر کھولے، مسلم دنیا کے دیگر ممالک میں بھی حماس کے دفاتر قائم کیے جانے چاہیے۔

غزہ مارچ سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ امریکا لاکھوں لاشوں پر بنا ہے، اس نے پوری دنیا میں بے گناہوں کو شہید کیا، ٹونی بلیئر جیسے جھوٹے آدمی کو ساتھ ملایا جارہا ہے، اُس شخص نے عراق سے متعلق جھوٹ بول کر ہزاروں بے گناہوں کو شہید کروایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا صرف اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، اسی نے اسرائیل کو غزہ میں بے گناہوں کو شہید کرنے کا موقع دیا، امریکی حکومت ہمیشہ اسرائیل کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قراردادوں کو ہمیشہ امریکا ہی ویٹو کر دیتا ہے، اقوام متحدہ کا نظام جمہوریت کی نفی ہے، اقوام متحدہ یہ مسائل حل نہیں کر سکتی۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان

جان بولٹن پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: وینس

?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ

پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف صحافی برادری کا ملک بھر میں احتجاج

?️ 28 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ایف یوجے کی کال پر صحافی برادری نے

پاکستان اور آسٹریلیا معدنیات کے شعبے میں تاریخی شراکت داری پر رضامند

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آسٹریلیا نے معدنی وسائل کے شعبے

حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک

حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16

چیف جسٹس کی ناسازی طبیعت کی بنا پر بینچ نمبر 1 کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے

25 ممالک نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مغربی کنارے تک مریضوں کی رسائی کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا کے کئی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے