فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بُلند ترین سطح ہے۔کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور ٹرانسپورٹ میں بڑا اضافہ ہے، گزشتہ مہینے مہنگائی 27.60 فیصد پر تھی۔

عارف حبیب کارپوریشن کے مطابق جولائی 1965 سے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ سی پی آئی میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بالترتیب سال بہ سال بڑھ کر 28.82 اور 35.56 فیصد ہوچکی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔

کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ چند مہینوں سے تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ برس جون سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔

سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ان میں ہوا:

  • ٹرانسپورٹ : 50.45 فیصد
  • الکوحل والے مشروبات اور تمباکو : 49.2 فیصد
  • تفریح اور ثقافت : 48.05 فیصد
  • جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا: 47.59 فیصد
  • ریسٹورینٹ اور ہوٹلز : 34.54 فیصد
  • گھروں کی تزئین و آرائش کی مصنوعات : 34.04 فیصد
  • متفرق اشیا اور خدمات : 33.29 فیصد
  • صحت: 18.78 فیصد
  • کپڑے اور جوتے : 16.98 فیصد
  • گھر اور یوٹیلٹیز : 13.58 فیصد
  • تعلیم : 10.79 فیصد
  • مواصلات: 3.69 فیصد

    افراط زر کی شرح وزارت خزانہ کی 30 فیصد کے تخمینے سے زیادہ ہے۔

    وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپڈیٹ اینڈ آؤٹ لُک میں بتایا تھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 28 سے 30 فیصد کے درمیان رہے گی اور اس کی وجہ حالیہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کو قرار دیا۔

    وزارت خزانہ توقع کرتی ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی ماحول، کرنسی کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور فروری میں زیر انتظام قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔

مشہور خبریں۔

نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے

?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے

ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ

وزیر خارجہ نے فلسطیں کی صورتحال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات کی

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین

اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر امریکہ کا ویٹو، عالمی غصہ اور اسرائیل کی خوشی

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی

سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

?️ 9 اکتوبر 2021ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری

یمن کی دلدل میں پھنسا سعودی عرب؛نکلنے کا راستہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار نے یمن میں

ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند

?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} گزشتہ روز وکلاء  نے اسلام آباد ہائی کورٹ

اسرائیل کے اندرونی چیلنجز

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:معاشی چیلنجز اور قابض حکومت کی فوج اور حکومتی اداروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے