فردوس عاشق نے جوہر ٹاؤن حملے کا ذمہ دار راء کو ٹھہرایا

فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کا ذمہ دار راء کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے  کہ جوہر ٹاؤن حملے کی سہولت کار بھارتی ایجنسی را ہے، واقعے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے ذمے داروں کو بروقت گرفت میں لیا، واقعے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اس دن فیٹف کے حوالے سے کانفرنس چل رہی تھی، سیشن میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششیں رنگ لانے جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے جو ایس او پیز طے کی تھیں اس پر عمل کیا، لاہور میں سیف سٹی کو ہر کونے کونے تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا چکا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی کیمرے نصب کرنے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد بھی ملے گی۔

مشہور خبریں۔

فواد چوهدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی  کے

لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ

آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین زائرین کی میزبانی پر عراقیوں کا شکریہ ادا کیا

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین ابا

فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے دو اہلکار شہید

?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

خطے میں ایران اور سعودی تعلقات کے فوائد

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:عارف علوی نے اسلام آباد میں خانہ کعبہ کے امام سے

ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ، پاکستان مزید 4 ماہ تک اور رہیگا گرے لسٹ میں

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے

اسرائیل اور امریکہ کی شرکت سے غزہ کے بھوکے مہاجرین پر وحشیانہ قتل عام

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے