فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

ایف سی

?️

کرک (سچ خبریں) فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کو لے جانے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو آگ لگا کر ان مریضوں کو زندہ جلا دیا۔

آگ میں جلا کے شہید کیے جانے والے فیڈرل کانسٹیبلری کے تمام اہلکار خیبر پختونخوا کے مقامی تھے۔ خوارج نے اس واقعے کی پوری فلم بندی کر کے اُس کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا، اس طرح کی بربریت سے خوارجین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام میں خوف و دہشت پھیلائی جا سکے، رمضان کے مقدس مہینے میں خوارج کی جانب سے ایک سافٹ ٹارگٹ کو چنا جانا اور زخمیوں کے ساتھ ظلم ایک کھلی بربریت اور اسلام کے منافی عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 فروری 2026 کو کرک کے علاقے قلعہ شہیدان میں فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس زخمیوں کو لینے پوسٹ پر پہنچیں لیکن واپسی پر دونوں ایمبولینس پر فتنہ الخوارج نے حملہ کر دیا جس میں ایک ایمبولینس کو آگ لگا کر مریضوں سمیت جلا دیا گیا جبکہ دوسری ایمبولینس زخمیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔

آگ لگنے کی وجہ سے ایمبولینس کا ڈرائیور اور ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار بھی جھلس گیا۔ آگ میں جل کے شہید ہونے والے زخمی اہل کاروں میں فیڈرل کانسٹیبلری کے سپاہی مراد گل، سپاہی ایان خان اور لانس نائیک عادل خان شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

2028 امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کا جانشین کون ہوگا؟

?️ 10 نومبر 20252028 امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کا جانشین کون ہوگا؟ واشنگٹن

فلسطینوں کا شہید بچوں کی قبروں پر اجتماع

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں

 عالمی اور امریکی سطح پر کبھی اتنی تنہائی نہیں ہوئی:صہیونی سابق وزیر جنگ

?️ 4 فروری 2026 عالمی اور امریکی سطح پر کبھی اتنی تنہائی نہیں ہوئی:صہیونی سابق وزیر

فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں

مغربی کنارے میں ملک گیر عام ہڑتال

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان فلسطینیوں

یوکرین اینکریج میں طے پانے والے مفاہمت پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈال رہا ہے: پیوٹن کا معاون

?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے

سپیکر قومی اسمبلی نے 5 نومبر کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر

ہالینڈ میں ایران کے حق میں مظاہرے، سینکڑوں شہریوں کا جنگ کے خلاف احتجاج اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سینکڑوں افراد نے ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے