🗓️
غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوئی بھی غیرقانونی قبضہ جو سرکاری یا سیاسی لوگوں کی سرپرستی میں ہو گا تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی حکومت کی زمین اور اثاثوں کی حفاظت ہمارا آئینی، اخلاقی اور جمہوری فرض بنتا ہے اور سرکاری یا سیاسی سرپرستی میں غیرقانونی قبضے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سرکاری زمینوں خصوصاً ریلوے کی زمین پر لوگ بہت آسانی سے قابض ہو جاتے ہیں اور وہاں مختلف سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی کو تلقین کی گئی ہے کہ اس معاملے کو بہت سختی سے لینا ہے اور حکومت کی زمین اور اثاثوں کی حفاظت ہمارا آئینی، اخلاقی اور جمہوری فرض بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ زمینوں پر قبضے کرتے ہیں تو قانون کی حکمرانی کو دھچکا لگتا ہے اور لوگوں خصوصاً بیرون ملک رہنے والوں میں عدم تحفظ کا احساس جنم لیتا ہے لہٰذا ہم نے ایسے اقدامات کرنے ہیں جس سے لوگ اپنی زمینوں کے بارے میں فکرمند نہ ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی غیرقانونی قبضہ جو سرکاری یا سیاسی لوگوں کی سرپرستی میں ہو گا تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک نیا پاکستان ہاؤسنگ کا تعلق ہے تو یہ نہیں ہے کہ حکومت یہ گھر بنائے گی، حکومت کا کام ہے کہ وہ لوگوں کے لیے سہولت کار بنے جو گھر خرید نہیں سکتے یا ان میں ان معاشی سکت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ پر اب تک کی بڑی تبدیلی، ایک ساتھ دو اکاؤنٹ چلانا ممکن
🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹورز سے برطرفیوں پر وزیر صنعت کو نوٹس
🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و
فروری
سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق
ستمبر
اسرائیلی سوسائٹی میں افراتفری
🗓️ 13 اپریل 2025صیہونی حکومت کے سلامتی اور اندرونی بحرانوں کے ایک نازک لمحے میں،
اپریل
پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دے گا، مصدق ملک
🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا
اپریل
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 170 افراد گرفتار
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نزاہہ
دسمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس، سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان ایف آئی اے طلب
🗓️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
نومبر
اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے
🗓️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اپریل