?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 2025 کی پہلی سہ ماہی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی ہلاکتوں نے سویلین اور سیکیورٹی نقصانات کو پیچھے چھوڑ دیا، جو گزشتہ 12 سالوں کے دوران پہلی بار ہوا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لئے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ 2024 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی طور پر تشدد میں 13 فیصد کی کمی آئی ہے۔
اس عرصے کے دوران پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے میں کچھ امید افزا رجحانات دیکھے گئے، جیسے عسکریت پسندوں اور باغیوں کی ہلاکتیں 12 سالوں میں پہلی بار عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے مجموعی نقصانات سے زیادہ رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں کم مہلک نقصانات دیکھے گئے، اور مجموعی طور پر تشدد میں تقریباً 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ترقی کے باوجود، کے پی اور بلوچستان تشدد کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جہاں تمام ہلاکتوں کا 98 فیصد ریکارڈ کیا گیا، حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور عسکریت پسندوں کے ہتھکنڈے بڑھ رہے ہیں، جس میں جعفر ایکسپریس کو غیر معمولی ہائی جیک کرنا بھی شامل ہے۔
اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اس سال کے آخر تک 3 ہزار 600 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، جس سے ممکنہ طور پر 2025 پاکستان کے مہلک ترین سالوں میں سے ایک بن جائے گا۔
مجموعی طور پر 897 ہلاکتیں
سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں تشدد کے باعث 897 افراد جاں بحق اور 542 زخمی ہوئے، جن میں عام شہری، سیکیورٹی اہلکار اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد شامل تھے۔
مجموعی طور پر ایک ہزار 439 ہلاکتیں دہشت گرد حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت تشدد کے 354 واقعات کی وجہ سے ہوئیں۔
2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1028 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، یہ اعداد و شمار مجموعی تشدد میں تقریباً 13 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
علاقائی اثرات
زیادہ تر ہلاکتیں اور تشدد کے واقعات صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریکارڈ کیے گئے، دونوں میں مجموعی طور پر 98 فیصد سے زائد ہلاکتیں اور 94 فیصد واقعات ہوئے۔
2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی طور پر کے پی میں تشدد سے متعلق تمام ہلاکتوں میں سے 63 فیصد سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، لیکن یہاں تشدد میں 18 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
اس عرصے میں ہونے والی تمام اموات میں سے 35 فیصد بلوچستان میں ہوئیں، تاہم پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں، یہاں تشدد میں 15 فیصد کا خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
متاثرین کے مخصوص تجزیے
ہلاک ہونے والے 495 غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے مقابلے میں 402 عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا گیا، جو غیر قانونی افراد کے مقابلے میں تقریباً 19 فیصد کم نقصانات ہیں۔
ان کے مشترکہ نقصانات تمام ہلاکتوں کا تقریباً 45 فیصد ہیں، جب کہ اس سہ ماہی میں غیر قانونی افراد کی تعداد 55 فیصد سے زیادہ ہے۔
12 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ غیر قانونی افراد کی ہلاکتوں کی تعداد عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔
اسی طرح مثبت بات یہ ہے کہ 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں اس عرصے میں عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بالترتیب تقریباً 50 فیصد اور 13 فیصد کم جانی نقصان اٹھانا پڑا، اس کے برعکس عسکریت پسندوں اور باغیوں سمیت غیر قانونی افراد کی ہلاکتوں میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
کالعدم تنظیموں کے دعوے
دعوؤں اور اخباری رپورٹس کی بنیاد پر، عسکریت پسند اور باغی تنظیموں کی جانب سے تشدد سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں 316 سے کم ہو کر 229 ہو گئی ہے، جو 28 فیصد کمی ہے۔
رمضان کے مقدس مہینے کے دوران 500 سے زائد افراد کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا، (313 ہلاکتیں اور 217 زخمی) جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، ٹی ٹی پی گل بہادر گروپ، داعش خراسان، بی ایل اے اور سندھودیش ریولوشنری آرمی سمیت مختلف کالعدم گروہوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
مشہور خبریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اکتوبر
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث
اپریل
اسپین میں 27% ملازمین اپنی ملازمت چھوڑنے کے خواہاں
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: گزشتہ سال اسپین میں 30,000 افراد نے رضاکارانہ طور پر
فروری
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی
جنوری
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں) منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے
جون
بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی
?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ شدید
جولائی
یوکرین بحران کے بارے میں سوئٹزرلینڈ میں نشست
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ جون کے وسط میں یوکرین
اپریل