غزہ کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت سے ایک اور ریکوزیشن جمع کرادی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق مجوزہ ایجنڈے کا واحد نکتہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اور جارحانہ اقدامات، جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی فلسطین پر قرارداد کی کھلی خلاف ورزی اور بالخصوص غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں پر بحث کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے 16 سینیٹرز نے بھی ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں، جس سے دستخط کرنے والوں کی کل تعداد 44 ہوگئی، یہ تعداد اجلاس طلب کرنے کے لیے درکار تعداد سے 18 عدد زیادہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے پاس جے یو آئی (ف)، نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی حمایت کے سبب پی ٹی آئی کے بغیر بھی سیشن کی درخواست کرنے کے لیے درکار نمبرز موجود تھے لیکن اپنے ماضی کے تجربے کی روشنی میں پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا بھی انتظار کرنا مناسب سمجھا۔

سینیٹ کا آخری اجلاس نگران حکومت کے آنے سے چند دن پہلے 9 اگست کو ہوا تھا، پیپلز پارٹی کی جانب سے ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی حالیہ 2 کوششیں مبینہ طور پر سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے پسِ پردہ کردار کی وجہ سے ناکام ہو گئیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزشتہ ماہ ایک غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے جڑانوالہ میں مسیحی برادری کو نشانہ بنائے جانے کے واقعہ پر بات کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

درخواست مسترد کیے جانے پر بہت سے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا جب کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے کہا کہ ریکوزیشن پر دستخط کرنے والے 27 ارکان میں سے کچھ کے دستخط مختلف تھے جب کہ متعلقہ ممبران سے رابطہ کیے بغیر دستخطوں کی تصدیق کرنے کے سیکریٹریٹ کے اختیار پر سوالات کھڑے ہوگئے۔

ایک اور ریکوزیشن 18 ستمبر کو جمع کرائی گئی تھی لیکن یہ کوشش بھی اس وقت ناکام ہو گئی جب پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 6 میں سے 5 سینیٹرز نے اس ریکوزیشن سے اپنے دستخط واپس لے لیے تھے اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کے لیے مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری نہ ہوسکی۔

سینیٹ میں قائد ایوان اسحٰق ڈار نے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانون سے واضح انحراف

بلوچستان: بی این پی مینگل کا کل دھرنے کے مقام پر کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

?️ 13 اپریل 2025 کوئٹہ: (سچ خبریں) بی این پی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے

کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو

حکومت کی جانب سے میانوالی کی عوام کو بہترین تحفہ

?️ 26 مارچ 2021میانوالی (سچ خبریں) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا

غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ غزہ میں تل ابیب کے مسلسل جرائم سے

افغان قونصل جنرل نے مؤقف دے دیا، ایسی بات نہیں کہ وہ قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے، علی امین گنڈاپور

?️ 18 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے

قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے