غزہ امن منصوبہ مشرق وسطی میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، آج صبح شرم الشیخ میں تاریخی غزہ امن منصوبے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا ہوں، جو کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مصری صدر السیسی اور امریکی صدر ٹرمپ جو اس امن سربراہی اجلاس کے شریک میزبان ہیں، کا مشکور ہوں، صدر ٹرمپ کی شاندار قیادت اور غیر متزلزل عزم کے بغیر ہم یہ تاریخی لمحہ نہ دیکھ پاتے۔ انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی خصوصی توجہ اور جستجو کی بدولت ہی غزہ میں جاری قتل و غارت کو روکنا ممکن ہوا، آج کی تقریب نسل کشی کے ایک باب کے اختتام کی نشان دہی کرتی ہے، عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہئے کہ کہیں بھی ایسا دوبارہ نہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بہادر فلسطینی عوام 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطین میں رہنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں 20 ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اسرائیل میں ہیں جہاں اسرائیلی حکومت نے انہیں اسرائیل کا سب سے اہم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف حماس نے امن معاہدے کے تحت اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی رہا کر دیے ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی 1700 کے قریب فلسطینی قیدیوں کو غزہ روانہ کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کی اہم تفصیلات

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی معاہدے کے بنیادی اصولوں میں ایک دوسرے سے

سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا

?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر

کیا ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن کے معافی کے احکامات کا جائزہ لے گی ؟

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے

وزیراعلی سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ طلال چوہدری

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلی

صیہونیوں کا امریکہ پر شام کو کمزور رکھنے کے لیے دباؤ

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی

صیہونی میڈیا: اسرائیل کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جہاں جنگ میں اپنی جانی نقصانات پر

پنجاب میں کورونا کا قہر جاری ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز

?️ 30 اپریل 2021پنجاب(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور کسی

پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اسد عمر کا اہم بیان

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیارہ کردہ کورونا ویکسین سے متعلق اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے